میرپورخاص شہر اور ملحقہ علاقوں سے بہت سی اہم خبریں۔


میرپورخاص == تحسین احمد خان === عدالت نے مضر صحت گٹکا فروخت کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو ایک سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں دو بھائیوں کو جیل بھیج دیا ہے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے مہران تھانے میں درج مین پوری گٹکا ایکٹ کے مقدمے میں نامزد ملزم عامر نواز پر الزام ثابت ہونے پر ایک سال قید با مشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مذید قید بھگتنا ہو گی سیٹلائیٹ ٹاون تھانے میں درج غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں نامزد دو بھائیو ں بھرت کمار اور دھنیش کمار کو پولیس نے تھرڈ جوڈیشل مجسٹریٹ میرپورخاص کی عدالت میں پیش کیا عدالت نے دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے٭٭


میرپورخاص== تحسین احمد خان===
گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر ایک شخص نے درخت سے جھول کر خودکشی کر لی، اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے نعش درخت سے اتروا کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کر دی، خود کشی کرنے والے ضمیر لاشاری کے والد کے مطابق اس کی اہلخانہ سے ناراضگی تھی تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے جہلوری کے نواحی علاقے محبوب فارم کے رہائشی 26 سالہ ضمیر ولد علی خان لاشاری کی نعش درخت سے لٹکی ہوئی ملی ہے گاؤں والوں نے لٹکتی لاش دیکھ کر جھلوری پولیس چوکی پر اطلاع دی پولیس نے موقع پر
پہنچ کر نعش کو درخت سے اتروا کر پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کر دی پولیس کے مطابق مقتول کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے خودکشی کی ہے پولیس کے مطابق والد علی خان لاشاری کے مطابق اس کے بیٹے ضمیر کا گھر میں کسی سے کوئی بات چیت نہیں تھی اور ناراضگی چل رہی تھی یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس نے قتل کن وجوہات کی بنا پر خودکشی جیسا اقدام اٹھایا ہے پولیس نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی٭٭


میرپورخاص== تحسین احمد خان === پولیس کی کالے شیشوں، فینسی نمبر پلیٹ، ایکسٹرا لائٹس، پریشر ہارن لگی گاڑیوں کے خلاف کاروائی، درجنوں گاڑیوں اور موٹرسائیکل مالکان کو ٹریفک قوانین کے تحت جرمانے عائد کئے گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن(ر) اسد علی چوہدری کی ہدایت ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانوں کی پولیس نے کالے شیشوں والی گاڑیوں، فینسی نمبر پلیٹ لگانے والی گاڑیوں، ایکسٹرا لائٹس اور پریشر ہارن لگی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی مہران تھانے کے ایس ایچ او کامران ہالیپوٹو، 15 مددگار پولیس کے انچارج اے ایس آئی عباس اور دیگر نے پولیس نفری کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر کے درجنوں گاڑیوں اور موٹرسائیکل مالکان کے خلاف کاروائی کر کے ان کو ٹریفک قوانین کے تحت جرمانے عائد کئے گئے اور گاڑیوں سے کالے شیشے، فینسی نمبر پلیٹ، ایکسٹرا لائٹ، پریشر ہارن اور دیگر ممنوعہ سامان نکال لیا گیا٭٭
=================================


رئیس اعجاز علی ملکانی
===
میرپورخاص == تحسین احمد خان === سابق ڈی ایس پی پولیس طفیل ملکانی کے بڑے صاحبزادے رئیس اعجاز علی ملکانی 17جولائی سے میرپورخاص کے علاقے ہاشم نگر میں واقع اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ہیں 70 سالہ اعجاز علی ملکانی کے لاپتہ ہونے کی وجہ سے گھر میں سب پریشان ہیں اہلخانہ نے کہا ہے کہ گمشدگی کی اطلاع ہم نے محمود آباد پولیس اسٹیشن اور 15 مددگار پولیس کو دی ہے اہلخانہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر اعجاز علی ملکانی کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو ہمیں مطلع کریں کیونکہ ہمارا پورا خاندان پریشان ہے٭٭

================================