کربلا ایک پیغام ہے جس میں نواسہ رسول جگر گوشہ بتول امام حسینؑ نے خدا کی واحدانیت کو بچانے کی خاطر اپنا گھر بار اور آل اولاد سب قربان کر دیا، محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے اس ماہ میں عظیم شہادت انجام پائی ہے جس کا غم پوری کائنات میں منایا جاتا ہے

میرپورخاص == تحسین احمد خان === کربلا ایک پیغام ہے جس میں نواسہ رسول جگر گوشہ بتول امام حسینؑ نے خدا کی واحدانیت کو بچانے کی خاطر اپنا گھر بار اور آل اولاد سب قربان کر دیا، محرم الحرام حرمت والا مہینہ ہے اس ماہ میں عظیم شہادت انجام پائی ہے جس کا غم پوری کائنات میں منایا جاتا ہے، امام حسین نے ہمیں انسانیت کا درس دیا ہے ان خیالات کا اظہار مولانا سید محمد شجاع نقوی نے امام بارگاہ درگاہ مکھن شاہ میں، مولانا بشیر جوادی نے عزاء خانہ سید نور حسین شاہ غریب آباد میں اور دیگر علماء کرام نے امام بارگاہوں اور عزاء خانوں میں عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے مذید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے آقا و مولا کی دی ہوئی فلسفہ قربانی کو سمجھیں


اور صبر و برداشت، حوصلہ اور درگزر کا مظاہرہ کریں انھوں نے کہا کہ حسینؑ کسی عام ہستی کا نام نہیں ہے یہ وہ حسینؑ ہیں جن کیلئے نبی کریمؐ نے فرمایا حسینؑ و منی و آنا من الحسینؑ یہ حدیث اس بات کی وضاحت ہے کہ حسینؑ کی خوشی رسول خداؐ کی خوشی ہے لہذا تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ کہ امام حسینؑ کی خوشنودی حاصل کریں اور امام حسینؑ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے تقویٰ، پرییزگاری، محبت، اخوت، صلہ رحمی اور درگزر سے کام لیں اور جس نے اپنی زندگی میں یہ سب عمل شامل کر لئے وہ کامیاب ہوا اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو سیرت حسینؑ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور امام حسینؑ کے اس جملے کو سمجھیں کہ میں کربلا میں امر بالمعروف و نہی عن المنکر کیلئے آیا ہوں آج کے انسان کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور فلسفہ قربانی کو سمجھنا چاہیے مجلس کے بعد علم غازی عباس علمدارؑ برآمد ہوا اس موقع پر نوحہ خوانی و سینہ کوبی کی گئی اور نیاز امام حسینؑ تقسیم کی گئی میرپورخاص کی دیگر امام بارگاہوں اور عزاء خانوں میں بھی عشرہ محرم الحرام کے حوالے مجالس کا سلسلہ جاری ہے جہاں علماء کرام فلسفہ قربانی امام حسین علیہ السلام پر تفصیل سے روشنی ڈال رہے ہیں ٭٭
==============================================