چوہدری شجاعت حسین چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے سب مل کر کوشش کریں گے۔ دنیا نیوز کے مطابق حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے

کہا کہ پاکستان گزشتہ5 سالوں سے مشکلات میں ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ قوم بھی ملکی ترقی کیلئے دعا کرے،پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے کوشش کریں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔ انہوں نے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا،ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے انہوںنے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین، ان کے خاندان، اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،سابق صدر زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے مفاد کے لئے تاریخی کردار ادا کیا ہے ،سابق صدر زرداری کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا ۔

انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام محترم قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،اتحادی جماعتوں کے قائدین کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی،قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے

================================================
سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کے فیصلے کی تعریف کی ہے۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ جمہوری جدوجہد کے فیصلہ کن موڑ پر چوہدری شجاعت حسین کا فیصلہ اُن کی مثبت جمہوری سوچ کی دلیل ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ حقیقی مینڈیٹ، جمہوریت، آئینی تقاضوں کے لیے فسادیوں، فاشسٹوں اور آمرانہ سوچ والوں کے درمیان ہے۔
======================================
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آپ جو بوتے ہیں وہی کاٹتے ہیں، بیٹھ جائیں، منہ دیکھیں اور نوٹس لیں۔

پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے الیکشن پر بختاوربھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پربیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ووٹ کا انفرادی حق چھیننے کے لیے جدوجہد کی، انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا جشن منایا کہ افراد کو پارٹی سربراہ کی پیروی کرنی چاہیے۔
===============================================
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف وکیل اعتزاز احسن نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے فیصلے پر رائے دی اور کہا کہ میرے خیال میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا فیصلہ درست نہیں۔

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی میں ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے پر اعتزاز احسن نے تبصرہ کیا اور کہا کہ یہ رن آف الیکشن ہے اور اس میں پرویز الہٰی جیت چکے ہیں۔
==============================================