بلوچستان صوبائی کابینہ اجلاس ۔صوبائی کابینہ نے پنجاب سے ضرورت کے مطابق محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کی منظور دے دی

اہم فیصلے و منظوری

بلوچستان صوبائی کابینہ اجلاس

۔صوبائی کابینہ نے پنجاب سے ضرورت کے مطابق محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کی منظور دے دی

۔صوبائی کابینہ نے اس ماہ کی 19 تاریخ کو منعقد ہونے والے LCGC کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی


۔سیکریٹری بلدیات کی جانب سے کابینہ کو LCGC اجلاس کے فیصلوں پر بریفنگ

۔کابینہ نے کوئیٹہ شہر کے نکاسی آب کے بند پوائنٹس کھولنے کے لیۓ ایم سی کیو کو مطلوبہ فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی

۔صوبائی کابینہ نے بی ایس ایس اور بی سی ایس سروسز کے درمیان پوسٹوں کی تقسیم کے ترمیم شدہ فارمولے کی منظوری بھی دے دی

۔فارمولے کے مطابق 18 اور 19 گریڈ کی منتقل پوسٹوں میں بی ایس ایس کا 60 فیصد اور بی سی ایس کا 40 فیصد حصہ ہو گا

۔ڈسپیریٹی کے خاتمے لیۓ مستقبل میں تخلیق آسامیوں میں بی ایس ایس کا حصہ 66 فیصد اور بی سی ایس کا حصہ 34 فیصد ہو گا ۔کابینہ کا فیصلہ

۔صوبائی کا بینہ نے آواران میں لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائینسز کے سب کیمپس کے قیام کی منظوری دے دی
=============================
۔صوبائی کابینہ اجلاس

۔وزیراعلئ میر عبدالقدوس بزنجو کا کابینہ اجلاس سے خطاب

۔سخت حالات کا سامنا ہے شدید بارشوں سے پورا صوبہ متاثر ہے۔وزیراعلئ

متاثرین کی امداد کے ساتھ ساتھ انکی دوبارہ آباد کاری بحالی نقصانات کا ازالہ بڑا چیلنج ہے۔وزیراعلئ


۔وزیراعلئ کی کابینہ کو ریکو ڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے صدر کے حالیہ دورہ کوئیٹہ کی تفصیلات سے آگاہی

۔ریکو ڈک معاہدہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔وزیراعلئ

۔منصوبے پر اس سال 14 اگست سے کام کا باقاعدہ آغاز کو جاۓ گا۔وزیراعلئ

۔ہم بین القوامی عدالت میں کیس ہار چکے تھے۔وزیراعلئ

۔مشکل حالات کے باوجود ڈٹ کر کھڑے رہے اور بلوچستان کے مفاد کا تحفظ یقینی بنایا۔وزیراعلئ

۔صوبے کی لیڈر شپ کو مطمئین کرنا مشکل کام تھا۔وزیراعلئ

۔الحمداللہ سب کو اعتماد میں لیکر ایک بہترین معاہدہ کیا ۔وزیراعلئ

۔طے شدہ 10 فیصد حصے کو 25 فیصد تک بڑھایا گیا۔وزیراعلئ

۔25 فیصد حصہ بھی مجبوری کی حالت میں قبول کیا۔وزیراعلئ

۔مستقبل میں سرمایہ کاری کے ایسے منصوبوں میں صوبے کا 75 فیصد حصہ یقینی بنائیں گے۔وزیراعلئ

۔منصوبے کے معاہدے میں کوئی بات مخفی نہیں ۔وزیراعلئ

۔تمام امور کو شفافیت کے ساتھ سب کو اعتماد میں لیکر طے کیا گیا۔وزیراعلئ

۔تمام معاملات پر سب کو اعتماد میں لیا جاۓ تو کوئی مسلئہ اور خرابی نہیں ہوتی۔وزیراعلئ

۔چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی کی کابینہ کو بارشوں کی صورتحال نقصانات اور امدادی کاروائیوں پر بریفنگ

۔کابینہ کی جانب سے بروقت اور موثر امدادی کاروائیوں پر پی ڈی ایم اے انتظامیہ اور اداروں کی کارکردگی کی تعریف
======================================