نیکوٹین پاؤچزvelo کی فروخت میں اضافہ نوجوانوں کونیکوٹین کاعادی بنارہاہے،

نیکوٹین پاؤچزvelo کی فروخت میں اضافہ نوجوانوں کونیکوٹین کاعادی بنارہاہے،

veloکے استعمال سے دل،فالج،بلڈپریشن جیسے امراض پیداہوتے ہیں،

حکومت نوجوان طبقہ کوveloکے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اس پرپابندی نافذکرے،

پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے جنرل سیکرٹری اور ڈائریکٹر آپریشنز ثناء اللہ گھمن نے کہا کہ تمباکو کی صنعت اپنی مصنوعات کی فروخت کے لیے نت نئے حربے استعمال کرتی ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ نوجوانوں کو بیماریوں سے بچانے کے لیے نکوٹین پاؤچز پرمشتملvelo کے استعمال پرفوری پابندی نافذکرے۔

ثناء اللہ گھمن نے مزید کہا کہ نیکوٹین پاؤچزکا استعمال سکینڈ نیویا کے ممالک میں شروع ہوا، جو اب دنیابھر کی طرح پاکستان میں بھی veloکے نام سے فروخت ہورہے ہیں،جنھیں استعمال کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ روس میں خاص طور پر بچوں اور نوجوانوں میں صحت کے سنگین اثرات کے باعث نکوٹین پاؤچز پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ نکوٹین ایک انتہائی نشہ آور مادہ ہے اور جب خون میں جذب ہو جائے تو یہ بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن اور اوور ٹائم، تنگ شریانیں (خون لے جانے والی نالیوں) میں اضافہ کر سکتا ہے، جو دل کی بیماری اور فالج کا باعث بنتا ہے۔. حاملہ خواتین اور نوجوانوں کی طرف سے نیکوٹین کا کسی بھی شکل میں استعمال خطرناک ہے۔

اگر حکومت نکوٹین پاؤچز کی وسیع پیمانے پر فروخت اور اشتہارات کو نظر انداز کرتی رہی، توveloکااستعمال بڑھے گا،ہمارے بچے اورنوجوان اس کے عادی ہوجائیں گے،جو ان کی صحت کے لئے بڑاخطر ہ ثابت ہوگا،لہذا حکومت veloپرپابندی نافذ کرے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پناہ کے زیر انتظام امراض قلب اوران کی روک تھام کے لئے مری میں 30ویں سالانہ آگہی واک کااہتمام،

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کی شرکت، پناہ ممبربننے کی خواہش میں اہلیان مری کی جوق درجوق واک میں شرکت،

ہم رکھتے ہیں آپ کے دل کاخیال،دل کومضبوط وتوانا بنانے کے لئے سادہ زندگی اپنائیں،

بیماریوں سے دوررہنے کے لئے تمباکو،میٹھے مشروبات اورمضرصحت کھانے پینے کی اشیاء سے گریزکریں اورملک کامفید شہری بنیں،(پناہ واک شرکاء کا پیغام)

ہم وطنوں کوامراض قلب سمیت بہت سی مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھنے اورصحت مند زندگی کے اصولوں سے متعارف کروانے والی معروف تنظیم پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے زیر انتظام سالانہ30ویں مری واک کاشانداراہتمام کیاگیا،پناہ کے صدر میجرجنرل (ر) مسعودالرحمن کیانی،سینئر ایگزیکٹو نائب صدرڈاکٹرعبدالقیوم اعوان اورجنرل سیکریٹری وڈائریکٹرآپریشن ثناء اللہ گھمن نے واک کولیڈکیا،واک کے مہمان خصوصی سابق ناظم مری خورشید عباسی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھرپوراندازمیں شرکت کی۔

مری واک کاآغاز 11:00بجے مری جی پی اوچوک سے ہوا،جو مال روڈ سے ہوتی ہوئی جی پی اوچوک پرہی اختتام پزیرہوئی۔واک میں پناہ کے سینئر ممبران، طبی ماہرین،سیاحوں،اساتذہ،طلباوطالبات،سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ،سیاسی،سماجی،صحافتی تنظیموں،ان کے عہدیداران وہرمکتبہ فکر سے وابستہ افراداوراہلیان مری کی بڑی تعداد موجود تھی،واک شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز،پلے کارڈزاٹھارکھے تھے،جن پرامراض قلب سمیت موذی بیماریوں اوران کی وجہ بننے والے عوامل کی روک تھام کے لئے خصوصی پیغامات درج تھے،پناہ کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن نے واک کے دوران شرکاء کو ساتھ ساتھ پناہ مری واک کی اہمیت سے آگاہ کیا۔


پناہ کے صدر میجرجنرل (ر) مسعودالرحمن کیانی نے واک شرکاء کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم سب مری کی 30ویں واک میں شریک ہیں،ہماری مری واک کامقصدبھی یہی ہے کہ دنیابھر سے آئے ہوئے سیاحوں،اورمقامی افراد کویہ پیغام دیں کہ انسانی جسم میں دل بنیادی پرزہ ہے،جس کوتوانارکھنے کے لئے چہل قدمی،روزانہ کی ورزش،سادہ غذاکواپنی روزمرہ کے معمول کاحصہ بناناضروری ہے اورایسی غذاؤں اورشوق سے پرہیز کریں جودل سمیت مہلک امراض کی وجہ بنتے ہیں۔

سینئر ایگزیکٹو نائب صدرڈاکٹرعبدالقیوم اعوان نے کہاکہ اپنے اوراپنے پیاروں کے دل کاخاص خیال رکھیں،اگرآپ صحت مند ہیں،تویقیناآپ معاشرہ کے فعال شہری کے طورپراپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے کے قابل ہیں،اپنی ذات کوبیمار ہونے سے بچائیں اورصحت مندخوراک کاانتخاب کریں۔
===============================