Tabros فارما پرائیویٹ لمیٹڈ کے ہیڈ آف ایکسپورٹ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ محمد یونس باٹلا کی جیوے پاکستان کے لیے محمد وحید جنگ سے خصوصی گفتگو

Tabros فارما پرائیویٹ لمیٹڈ کے ہیڈ آف ایکسپورٹ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ محمد یونس باٹلا کی جیوے پاکستان کے لیے محمد وحید جنگ سے خصوصی گفتگو۔انہوں نے پاکستان میں اس وقت فارما انڈسٹری کو درپیش صورتحال کے حوالے سے استفسار پر بتایا کہ پاکستان میں اس وقت فارما انڈسٹری کی گروتھ ویسے تو پازیٹیو ہے الحمداللہ لیکن کچھ باتیں ہیں جو مشکلات پیدا کر رہی ہیں جن میں سب سے پہلے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا نیچے آنا سب سے اہم بات ہے کیونکہ اس کی وجہ سے لاگت تو بڑھ گئی ہے


پروڈکشن کے لیے کچھ چیزیں امپورٹ ہوتی ہیں اس کے علاوہ پیکجنگ سامان باہر سے آتا ہے آپ کیا کرتے ہیں کہ اسٹاف گڈز اور کاسٹ آف پروڈکشن بڑھ گئی ہے کیونکہ بجلی کی قیمت بڑھ گئی ہے ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے اس لیے مجموعی طور پر دیکھا جائے تو انڈسٹری پازیٹیو نوٹ پر نہیں ہے ۔ویسے بھی آپ جانتے ہیں کہ انڈسٹری کی پرائس ریگولیٹ ہوتی ہےاپنی مرضی سے قیمت بڑھائیں نہیں جا سکتی نہ

ہی جلدی جلدی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اس لئے ڈومیسٹک مارکیٹ کے اپنے مسائل ہیں جبکہ ایکسپورٹ میں بھی خریدار بات چیت کرتا ہے جب اسے پتہ چلتا ہے کہ آپ کے ملک میں روپے کی قدر میں کمی آئی ہے تو وہ قیمت کم کرانے کی کوشش کرتا ہے لہذا ڈالر بڑھنے کا فائدہ نہیں ہوتا نقصان ہوتا ہے ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ صورتحال کو دیکھے کہ کس طرح پرائس لبرٹی دی جا سکتی ہے تاکہ اوپن مارکیٹ میں جا سکیں ۔اس وقت تو ہر طرف اور ہر معاملے میں تباہی پھر گئی ہے صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت کو کافی دامات کرنے ہوں گے ایکسپورٹ کے لیے ضروری ہے کہ مختلف دستاویزات درکار ہوتی ہیں اسٹینڈرز کا خیال رکھنا ہوتا ہے ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ 17 پرسنٹ جی ایس ٹی لگایا گیا تھا اور پیکیجنگ پر بھی لگایا گیا لہٰذا آپ آسانی سے سمجھ لیں کہ 17فیصد کاسٹ بڑھ گئی ہے بے شک ریفنڈ ملنا ہے لیکن ابھی تک ملا تو نہیں ہے کاسٹ بڑھنا ایک چیلنج ہے مارجن بھی کم ہوگئے ہیں یہ ایسی فیلڈ ہے کہ میڈیکل کے لوگوں کو پروڈکٹ کے بارے میں مسلسل آگاہی دینی پڑتی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ملٹی نیشنل کمپنیز کی ماضی میں گروتھ اچھی تھی لیکن آہستہ آہستہ پاکستانی کمپنیوں نے مارکیٹ شیئر پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا بہتر ٹیکنالوجی لے کر آئے اور 70فیصد روز مارکیٹ پاکستانی کمپنیوں کے پاس ہے ۔ ملٹی نیشنل کمپنیاں اکثر اپنا کام سمیٹ کر پاکستان سے چلی گئی ان کے لیے وائبل نہیں تھا ۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو لعنت گرم پالیسی بنانی چاہیے ۔ ہر چیز کی قیمت بڑھنے سے لوگوں کی قوت خرید ویسے ہی کم ہوتی جا رہی ہے اس انڈسٹری پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے 17 فیصد جی ایس ٹی ابھی انڈسٹری پے کر رہی ہے لیکن ریفنڈ نہیں مل رہا ۔
ایک سوال پر اپنے کیریئر کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انیس سو ستر کی دہائی میں اپنا کیریئر شروع کرنے سے لے کر آج تک فارما انڈسٹری سے منسلک ہوں بطور میڈیکل نمائندے کام شروع کیا تھا ڈومیسٹک مارکیٹ میں تین دہائیوں کا تجربہ ہے جبکہ ایکسپورٹ میں پانچ دہائیاں ہوگئی ہیں دنیا کے بیشتر ممالک میں ٹریننگ کر چکا ہوں یورپ افریقہ اور لاطینی اور سینٹرل امریکہ کے بیشتر ممالک میں جا چکا ہوں

===================================