تجربہ کار بالی ووڈ اداکار انو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ فرانس میں اُن کا قیمتی سامان چوری ہوگیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انو کپور نے اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں اُنہوں نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ غیر ملکی دوروں کے دوران اپنی چیزوں کا خیال رکھیں۔
انو کپور نے بتایا کہ وہ فرانس کی ٹرین میں سفر کررہے تھے، اسی دوران ایک خطرناک چور اُن کا بیگ لے گیا جس میں فرانسیسی کیش یورو، آئی پیڈ، ڈائری، کریڈٹ کارڈ تھا‘۔
اداکار نے کہا کہ ’خوش قسمتی سے میرا پاسپورٹ چوری ہونے سے بچ گیا‘۔
اُنہوں نے زور دیا کہ ’جب بھی آپ فرانس جائیں تو انتہائی محتاط رہیں کیونکہ یہاں کے لوگ خطرناک چور اور مکّار ہیں‘۔
انو کپور نے مزید کہا کہ ’وہ پیرس پہنچ کر تھانے میں شکایت لکھوائیں گے جبکہ ریلوے حکام نے سپورٹ کیا ہے‘۔