معروف اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں معروف کورین پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کا نام مکمل نہیں معلوم اور نہ ہی وہ اس بینڈ کو سُنتے ہیں۔
حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے اپنی ساتھی اداکارہ ماہرہ خان کے ہمراہ ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے کورین پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ سے متعلق گفتگو کی۔
فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’میری بیٹی کورین پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کی پرستار ہے‘ جس پر صحافی نے پوچھا کہ ’کیا آپ بھی اس بینڈ کو سُنتے ہیں؟‘
صحافی کے پوچھنے پر فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’بالکل نہیں! میں نے کبھی اس بینڈ کو نہیں سُنا اور مجھے تو بینڈ کا مکمل نام بھی معلوم نہیں‘۔
فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ’مجھے لگتا تھا کہ اس بینڈ کا مکمل نام ’Behind The Scene‘ ہے مگر میری بیٹی نے مجھے اس کا اصل نام بتایا جو اب بھی مجھے یاد نہیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’میری بیٹی کو سندھی زبان بولنا نہیں آتی لیکن اُسے کورین زبان آتی ہے اور یہ کافی عجیب بات ہے‘۔
یاد رہے کہ بی ٹی اسی نے 2013 ء میں ڈیبیو کیا تھا، انہیں ناصرف جنوبی کوریا بلکہ پوری دنیا میں سُنا اور پسند کیا جاتا ہے۔