پاکستانی گلوکار عاطف اسلم آج کل امریکا میں کنسرٹس کر رہے ہیں، انہوں نے ایک تقریب کے دوران اپنی ایک مداح سے ملاقات کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم کی یہ مداح جسمانی طور پر معذور ہیں اور ویل چیئر پر بیٹھی ہیں جبکہ عاطف ان سے بات کر رہے ہیں۔
عاطف اسلم نے اپنی خاص مداح سے کہا کہ یہاں آنے کا بہت شکریہ، میرے لیے وقت نکالنے کا بہت شکریہ۔
گلوکار نے آخر میں نہایت احترام کے ساتھ خاتون کے ہاتھوں پر بوسہ دیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے عاطف اسلم کے اس بہترین برتاؤ کو بہت پسند کیا اور ان کی کوشش کو سراہا۔
صارفین کی رائے تھی کہ عاطف اسلم ہر ایک کی عزت کرتے ہیں اور سب کے ساتھ ہمدردی سے پیش آتے ہیں۔