سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ بارش میں فٹبال کھیلتے نظر آرہے ہیں۔
گو کہ بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان سوشل میڈیا کے حوالے سے خاصے تنہائی پسند اور اس سے دور ہی رہتے ہیں لیکن اپنے بیٹے کے ساتھ بارش کے اس خوبصورت موسم میں کچھ وقت گزارنے کے لیے وہ تیار ہو ہی گئے۔
جس کے بعد ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کے پروڈکشن ہاؤس (عامر خان پروڈکشنز) نے منگل کو یہ ویڈیو شیئر کی۔
جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں باپ بیٹے اکٹھے تیز بارش میں خوب فٹبال کھیل رہے ہیں۔ اس پر جو کیپشن لگا وہ کچھ یوں ہے، تیز بارش میں بھرپور مزے، عامر اور آزاد بارش میں فٹبال سیشن سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔