عمران خان کی ٹک ٹاکرز سے ملاقات کا احوال

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حال ہی میں ٹک ٹاک کی دنیا کے تیزی سے ابھرتے اسٹارز سے ملاقات کی، اور اس ملاقات نے سوشل میڈیا پر بھی کافی تہلکہ مچایا ہوا تھا۔

عمران خان سے ملاقات کرنے والے ٹک ٹاکرز میں ملک عثمان بھی شامل تھے، جو اپنے منفرد اسٹائل میں ویڈیوز بنانے کی وجہ سے پاکستان میں ٹک ٹاک کی جان سمجھے جاتے ہیں۔

ملک عثمان کی پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں کے ساتھ بھی مزاحیہ ویڈیوز منظرِ عام پر آچکی ہیں۔

ٹک ٹاکر ملک عثمان نے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان سے ملاقات کا احوال بیان کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ہماری محض 15 یا 20 منٹ کی ملاقات رہی، لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کا ٹک ٹاکرز سے ملنے کا کیا مقصد تھا۔

ملک عثمان کے مطابق اس مختصر ملاقات میں پہلے سب نے اپنا تعارف کروایا اس کے بعد ہم سب کو سوالات پوچھنے کا موقع دیا گیا۔

ملک عثمان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ٹک ٹاک سیاسی طور پر مؤثر ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ ٹوئٹر تک ہر شخص کی رسائی نہیں ہے لیکن ٹک ٹاک ہر عام آدمی کے پاس موجود ہے، ہم کوئی بھی ویڈیو بنائیں وہ ہر شخص تک جاتی ہے۔