تھائی لینڈ: پاکستان کی ویمن ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم کی شاندار کامیابی

پاکستان کی ویمن ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے تھائی لینڈ میں شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ ہنزہ سے تعلق رکھنے والی ’دی آرم کلیکٹر‘ نے آسٹریلین حریف کو ناک آؤٹ کردیا۔

پاکستان کی پہلی ویمن ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم نے بنکاک کے مشہور لم پینی اسٹیڈیم میں ’پرو باؤٹ‘ کم سے کم وزن کی کیٹیگری میں آسٹریلین فائٹر یوین ہا کے مدمقابل آئیں۔

تین راؤنڈز تک جاری رہنے والے اس مقابلے میں انیتا کریم حریف پر حاوی رہیں، انیتا نے آسٹریلین فائٹر کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ناک آؤٹ کردیا۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والی انیتا کریم ’دی آرم کلیکٹر‘ کے نام سے مشہور ہیں۔