پاکستان سے تمباکو نوشی کا مکمل خاتمہ ممکن ہے اس بات کا اعادہ آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹیو (اے آر آئی) اور کے کچھی کمیونٹی ڈولپمینٹ ایسوسی ایشن رتن آباد میرپورخاص ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر میرپورخاص میں پاکستان سے تمباکو نوشی کے مکمل خاتمے کی تحریک کے آغاز پر کیا

میرپورخاص == تحسین احمد خان === تمباکو کے نقصانات کو کرنے والے طریقوں اور سگریٹ نوشوں کی عادت کو ترک کرنے کی سہولیات کی فراہمی کی مدد سے پاکستان سے تمباکو نوشی کا مکمل خاتمہ ممکن ہے اس بات کا اعادہ آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشیٹیو (اے آر آئی) اور کے کچھی کمیونٹی ڈولپمینٹ ایسوسی ایشن رتن آباد میرپورخاص ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کے موقع پر میرپورخاص میں پاکستان سے تمباکو نوشی کے مکمل خاتمے کی تحریک کے آغاز پر کیا


یہ تحریک پاکستان بھر کے 31 شہروں میں چلائی جارہی ہے تحریک کے دوران پاکستان کے مختلف شہروں میں بینرز کے ذریعے یہ پیغام دیا جائے گا کہ پاکستان سے تمباکو نوشی کا خاتمہ جلد ممکن ہے مگر اسکے لیے ضروری ہے کہ تمباکو نوشوں کی اس عادت کو ترک کرنے کے لیے سہولیات مہیا کی جائیں پاکستان میں تمباکو نوشی کے خاتمے کی کوششوں میں تمباکو نوشوں کو نظر انداز کیا گیا ہے جب وہ تمباکو نوشی ترک کرنا چاہتے ہیں تو وہ یہ نہیں جانتے کہ انہیں اس کے لیے کہاں سے مدد لینی چاہیے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ایک سال میں تین فی صد سے بھی کم سگریٹ نوش کامیابی کے ساتھ تمباکو نوشی ترک کرتے ہیں اے آر آئی کے سربراہ ارشد علی سید کے مطابق پاکستان کو ٹوبیکو ہارم ریڈیکشن کو تمباکو نوشی کے خلاف پالیسی کا حصہ بنانا پڑے گا انہوں نے کہا کہ تمباکونوشی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا سارا خطرہ ٹار کے ذرات اور زہریلے گیسوں کے اس دھوئیں سے پیدا ہوتا ہے جسے تمباکو جلنے کے نتیجے میں سانس کے ذریعےجسم کے اندر کھینچا جاتا ہے اگر سگریٹ نوشوں کو صرف نکوٹین ملے اور باقی خطرناک مادے نہ ملیں تو وہ تمام بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں مختلف اندازوں کے مطابق پاکستان میں تمباکو نوشوں کی تعداد دو کروڑ اور نوے لاکھ تک جا پہنچی ہے


پاکستان میں تمباکو نوشی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور اموات پر سال 2019 میں 3.85 ارب ڈالر خرچ ہوئے اے آر آئی پاکستان سے تمباکو نوشی کے مکمل خاتمے کے لیے کام کررہی ہے اس کے تحت پاکستان الائنس فار نکوٹین اینڈ ٹوبیکو ہارم ریڈکشن (پینتھر) کا پاکستان میں تمباکونوشی کے خاتمے کی کوششوں اور اس سلسلے میں ایف سی ٹی سی کے آرٹیکل 14 کی مکمل حمایت کرتا ہے یہ تمباکونوشی کے خاتمے کےلیے نئی اور متبادل مصنوعات کے حق میں آواز بلند کرنے کا ایک ذریعہ ہے خواہ وہ رہنمائی نکوٹین ریپلیسمنٹ تھراپی (این آر ٹی) یا کم نقصان دہ تمباکو نوشی (ٹی ایچ آر) کی صورت میں ہوں۔*
=======================================