پریس ریلیز برائے پرنٹ میڈیا ، لاہور۔21 دسمبر، 2024ء
حافظ احمد جمال صدیقی۔ پبلک ریلیشنزآفیسر، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ، لاہور۔
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ بین الاقوامی سائنٹیفک کانفرنس کی اختتامی تقریب اور گرینڈ گالا ڈنر انعقاد
فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ بین الاقوامی سائنسی کانفرنس کی اختتامی تقریب میں گرینڈ گالا ڈنر کا اہتمام، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل کی سرپرستی کیا گیا۔
صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان پروفیسر شعیب شفیع اور سابقہ گورنر پنجاب، لیفٹیننٹ جنرل خالد مقبول نے بطور چیف گیسٹس شرکت کی۔
پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ میڈم رشده لودھی، وائس چانسلر (کے ای ایم یو) پروفیسر محمود ایاز، اور سابق وائس چانسلر (ایف جے ایم یو) پروفیسر عامر زمان خان نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔
فاطمہ جناح میڈیکل کالج المنائی ایسوسی ایشن برطانیہ سے ڈاکٹر وردہ شفیع، کنگ ایڈورڈ میڈکل کالج المنائی ایسوسی ایشن برطانیہ سے ڈاکٹر تابندہ دوگل، سابق پرو وائس چانسلر پروفیسر کامران خالد خواجہ، سابق پرنسپل پروفیسر نورین اکمل، سابق وائس چانسلرز پروفیسر شمسہ ہمایوں، پروفیسر شیریں خاور، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر اصغر نقی، پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر زہرہ خانم، پروفیسر منزہ اقبال، پروفیسر فرّخ کمال، پروفیسر عبدالمجید چوہدری، پروفیسر آفتاب چوہدری، پروفیسر اختر سہیل چغتائی، پروفیسر طیب عباس، پروفیسر راشد محمود، پروفیسر اسماء آفتاب، پروفیسر طاہرہ مرتضیٰ چیمہ، طبی تعلیمی اداروں کے سربراہان، پرنسپلز اور پروفیسرز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
یونیورسٹی کی جانب سے پرنسپل پروفیسر عبدالحمید، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن پروفیسر بلقیس شبّیر، ڈینز پروفیسر عالیہ زاہد، پروفیسر نوید اکبر ہوتیانا، پروفیسر شمیلا اعجاز منیر، ڈاکٹر تسکین زہرہ اور فیکلٹی ممبران نے بطور ممبرز آرگنائزنگ کمیٹی خدمات سر انجام دیں۔
وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے چیف گیسٹس سمیت تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اُنھوں نے فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی المنائی ایسوسی ایشن کی خصوصی کاوشوں کو سراہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ المنائی ایسوسی ایشنز بیرون ملک میں پاکستانی سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں۔
پروفیسر شعیب شفیع نے سی پی ایس پی کی پاکستان میں معیاری اعلیٰ طبی تعلیم میں تعلیمی کامیابیوں اور عالمی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنھوں نے پروفیسر خالد مسعود گوندل کو گائنی کی 4 سب اسپشیلٹیز کی منظوری پر مبارک باد پیش کی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات میں بہتری ہو رہی ہے۔ ہمارے ریذیڈنٹس مختلف ممالک انگلینڈ، آئرلینڈ نیپال سمیت مختلف ممالک میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ سی پی ایس پی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانووکیشن کا اہتمام خوش آئند ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل خالد مقبول کا کہنا تھا کہ پروفیسر خالد مسعود گوندل بہترین شخصیت کی مالک ہیں۔ اُنھوں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے موضوع پر شاندار بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رہ کر مادر ملت کی خدمت کریں اور غریب مریضوں کے لیے بہترین علاج کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
پروفیسر عامر زمان خان کا کہنا تھا کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی نے وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل کی متحرک قیادت میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
پروفیسر محمود ایاز نے المنائی ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے سالانہ بین الاقوامی سائنسی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل اور انکی ٹیم کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی۔
معروف شاعر زاہد فخری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور اپنے مخصوص شاعرانہ انداز سے شرکاء کو محظوظ کیا۔
تقریب کے اختتام پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا اور معزز مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔
اکادمی ادبیات پاکستان ،لاہور نے قائد اعظم محمد علی جناح کی 148ویں یوم ولادت کے حوالے سے مشاعرے کا اہتمام کیا جس کی صدارت پروفیسر عبد الکریم خالد نےکی جبکہ مہمانان خصوصی ڈاکٹر عمرانہ مشتاق مانی اور جاوید شیدا تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد رفیق خان،طاہرابدال طاہر ،مشتاق قمر،عقیل شافی ،اسد علی رانا،سعادت شاہین نے بانی پاکستان کی خدمات پر گفتگو کی۔ مشاعرے کی نظامت کے فرائض ممتاز راشد لاہوری نے سر انجام دیئے ۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے محمد احمد نے کیا نعت رسول مقبول شمعون آفتاب نے سنائی ۔صدر تقریب نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنے مظبوط کردار کی مدد سے ہمیں ایک اسلامی ملک لے کر دیا۔ مقررین نے بھی قائد اعظم کے کئی اوصاف بیان کئے اور ان کی زندگی کے کئی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اور اس تقریب کے آخر میں مشاعرے کا آغاز ہوا ۔جس میں شعراء کرام نے قائد اعظم کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ان شعراء میں ممتاز راشد لاہوری ،اعجاز قریشی ،معظم علی خان ،محمد احمد،طاہر ابدال،صادق شاہین،متین کاشمیری ،رضوان رضوی ،محمد جمیل اور دیگر شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر محمد جمیل اور عبد الستار نے آنے والے اہل قلم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کو رونق بخشی ۔
ایڈیشنل سیکرٹری شرائنزسیف اللہ کھوکھر بھارتی جتھا لیڈر وجے کمار شرما کو خصوصی شیلڈ دے رہے ہیں کرشن شرما اور عمر جاوید عوان بھی ہمراہ موجود ہیں
ایڈیشنل سیکرٹری شرائن سیف اللہ کھوکھر پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کرشن شرما کو خصوصی شیلڈ دے رہے ہیں ڈپٹی سیکرٹری عمر جاوید عوان بھی ہمراہ موجود ہیں
پریس ریلیز
متروکہ وقف املاک بورڈ
21ـ12-2024
لاہور +چکوال ( )
کٹاس راج مندر چکوال میں ہندو مذہب کی تقریبات اختتام پذیر ۔ بھارت سے آئے ہندو یاتریوں سمیت سینکڑوں مقامی ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے ” بھانو سپتھمی”” کی رسومات ادا کیں۔ بعد ازامتروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتما م ہندو یاتریوں کے اعزاز میں
تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
اس موقع پر بھارتی جتھ لیڈروجے کمار شرما نے کہا کہ ہمیں پاکستان آکر بے حد محبت اور پیار ملا ہے،ہمیں یہاں تمام تر سہولیات دی جا رہی ہیں،یہاں ہمار ی مذہبی عبادت گاہوں کی خصوصی دیکھ بھال بھی کی جارہی ہے یا تریوں کے لیے رہائشی کمپلیکس کی تعمیر پر ہم حکومت اور متروکہ وقف ا ملاک بورڈ کے چیئرمین سید عطاء الرحمن کے شکر گزار ہیں۔ ہم بھارت کی 12 مختلف ریاستوں سے آ نے ہیں ہم نے کٹاس راج میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔
ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اقلیتی مذاہب کے افراد کی خدمت اور اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ اور ان کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی اقدامات کرتی ہےوفاقی وزیر مذہبی امور چودری سالک حسین اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمن کی ہدایت کے مطابق ہندو اور سکھ برادری کی مذہبی عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر چودری سالک حسین نےہندو یاتریوں کے لیےچند روز قبل کٹاس راج مندر سے ملحقہ 36 کمروں پر مشتمل بلڈنگ کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔
پاکستان ہندو مندر مینجمنٹ کمیٹی کے صدر کریشن شرما نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا متروکہ وقف املاک بورڈ مزہبی اقلیتوں کے لیے بہترین خدمات انجام دے رہا ہے جس پر میں وفاقی حکومت اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید عطاء الرحمٰن کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں پاکستان میں ہمیں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔پاکستانی ہندو مختلف اجناس کی تجارت کرتے ہیں ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد سیکورٹی فورسز ،و دیگر حکومتی اداروں میں اپنی ذمے داری انجام دے رہے ہیں ۔
اس موقع پر ہندو یاتریوں نے پاکستان کو پرُ امن ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں مذہبی مقامات کا جس طرح تحفظ کیا جا رہا ہے اس پر وہ متروکہ وقف املاک بورڈ اورحکومت پاکستان اور عوام کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے دل میں پاکستان کے لوگوں سے متعلق جو سوچ تھی وہ یہاں سرحد پار کرتے ہی بدل گئی ہے، پاکستانی بہت محبت کرنے والے اور ملنسار لوگ ہیں ۔تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل شرائن عمر جاوید عوان،سکیورٹی افیسر عاصم چوہدری سمیت دیگر افسران موجود تھے
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب آ رٹ کونسل کے زیر اہتمام ملک کے معروف موسیقار استاد طافو خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب آج دوپہر 12بجے تاریخی اوپن ائیر تھیٹر باغ جناح میں ہوگی جس میں میسٹرو سجاد طافو لائیو پرفارمینس کریں گے۔