سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن نے اتائی کلینکس پر 14 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ڈاکٹر خالد شیخ اتائیت کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات لئے جارہے ہیں اجلاس کی صدارت

کراچی۔ 29 مئی۔
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے اتائی ڈاکٹرز پر 1.4 ملین روپے جرمانے عائد کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف اینٹی کوکیری سندھ کا 12واں اجلاس سندھ
ہیلتھ کیئر کمیشن (SHCC) اکراچی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت کنوینر انسداد اتائیت کمیٹی ڈاکٹر خالد شیخ نے کی۔
کمشنر جواد امین خان اور ڈاکٹر عبدل نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
رزاق شیخ ڈائریکٹر انسداد اتائیت اور ان کی ڈپٹی ڈائریکٹرز کی ٹیم بھی اجلاس میں شریک تھی۔ صوبے بھر سے 41 سے زائد جرمانے کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ


34 ہیلتھ کئیر پر مجموعی طور پر 14 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا
جبکہ ان اتائی ہیلتھ کئیر اسٹبلشمنٹ کو انتباہ جاری کرنے اور کیس ٹو کیس کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹر خالد شیخ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کی کہ


ڈی سیلنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد فالو اپ چیکس لازمی کئے جائیں۔

کمیٹی نے اوسطاً 70 فیصد ماہانہ وصولیوں کا جائزہ لیا، جو مثبت صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔
اس موقع پر انسپکشن ٹیم کو تمام ہیلتھ کئیر اسٹبلشمنٹ کو چیک کرنے کے لیے مزید ہدایات جاری کی گئیں کہ متعلقہ افسران ہیلتھ کیئر پریکٹیشنرز کے ڈپلومے اور اسناد کو صحیح طور پر چیک کریں۔


کمیٹی نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پریکٹیشنرز پر سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کے قانون کے مطابق سخت چیکنگ کرنے کی بھی ہدایات دیں ۔ ڈاکٹر خالد شیخ نے کہا کہ اگر کوئی غیر قانونی طور پر سیل کئے گئے کلینکس کو ڈی سیل کرتا ہے تو اس کے خلاف بھی قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ معائنہ کرنے والی ٹیمیں ادویات کی جانچ پڑتال کریں گی۔ متعلقہ ٹیمیں یہ بھی چیک کریں گی کہ آیا ادویات ڈاکٹر کے تجویز کردہ نسخے کے مطابق ہے یا نہیں۔ اس بات کو نظر میں رکھا جائے گا کہ آیا کوئی میڈیکل اسٹور کلینک کا سیٹ اپ تو نہیں چلارہا ہے۔۔اتائیت کے


خاتمے کے لئے ان کی تصاویر اور وڈیوز ریکارڈ کے طور محفوظ کئے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایسے تمام ہیلتھ کئیر اسٹبلشمنٹ جو سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کے پاس رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ انہیں ڈی سیلنگ کے عمل کے مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق سب سے پہلے سندھ ہیلتھ کئیر کمیشن کے پاس رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے
================================