پاکستان کے شعبہ طب میں تاریخ رقم، شیخ زید ہسپتال میں سینہ کھولے بغیر ایک کٹ کے ذریعے دل کا بائی پاس آپریشن کامیاب۔


لاہور()پاکستان کے شعبہ طب میں تاریخ رقم، شیخ زید ہسپتال میں سینہ کھولے بغیر ایک کٹ کے ذریعے دل کا بائی پاس آپریشن کامیاب۔ آپریشن کو امریکہ کے ماہر دل ڈاکٹر فیاض ہاشمی اور انچارج شعبہ دل شیخ زید ڈاکٹر عقیل احمد نے 4گھنٹے کی طویل سرجری کے بعد پایہ تکمیل تک پہنچایا


اس موقع پر ڈاکٹر عقیل احمد کا کہنا تھا اس طریقہ آپریشن میں سینے کی ہڈی کو کاٹنے کی بجائے ایک چھوٹے سوراخ کے ذریعے کٹ لگا کر مکمل کیا جاتا ہے،کٹ کا نشان بہت چھوٹا اور نظر نہ آنے والا زخم ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریض کو بہت کم خون کی ضرورت محسوس ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ ٓاپریشن کے تین دن بعد مریض گھر شفٹ جبکہ ایک ہفتے بعد وہ اپنا معمول کا کام شروع کردیتا ہے۔جدید آپریشن کے اس طریقہ کار میں دل کے بائی پاس،دل کے وال اور دیگر دل سے متعلقہ آپریشنز کو سرانجام دیا جاسکتا ہے اور اس آپریشن کی کامیابی پر میں چیئرمین شیخ زیدہسپتال لاہور ڈاکٹر صبغہ ذولفقار اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر اکبر حسین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس طریقہ کار کے حوالے سے ہمیں تمام تر سہولیات فراہم کیں۔
===========================


لاہور (پ ر) میوہسپتال پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن اور ڈاکٹروں کے ایک وفد نے آج پی ایم اے لاہور کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر عمر،خالد اور تنویر کے علاوہ میو ہسپتال کے ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس ملاقات میں پی ایم اے کی طرف سے نائب صدر پی ایم اے لاہور ڈاکٹر ارم شہزادی، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شاہد ملک، جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر بشریٰ حق اور فنانس سیکریٹری ڈاکٹر واجد علی شامل تھے۔
وفد نے پی ایم اے کے عہدیداران کو آگاہ کیا کہ میوہسپتال ایک بدنام زمانہ وینڈر مافیا اور محکمہ صحت کی بیوروکریسی کا لوٹ کھسوٹ کا نیٹ ورک بن چکا ہے اور اس مافیا کے ایماء پر میوہسپتال کا عملہ خطرناک حد تک خوفزدہ ہو چکا ہے۔ ناجائز، غیرقانونی اور جبری تبادلوں سے ہسپتال کا نظام مفلوج ہو چکاہے۔ صورتحال یہ ہے کہ لوکل پرچیز اور دوسرے ٹھیکوں پر مشتمل یہ ٹھیکیدار مافیا ہر اُس ملازم کا تبادلہ کروا دیتا ہے جو اُن کے ناجائز کاموں میں رکاوٹ ڈالتا ہے اور محکمہ صحت اس مافیا کا کاسہ لیس بن چکا ہے۔
پی ایم اے کے عہدیداران نے وفد کو اپنے تعاون کا یقین دلایا اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مطلابہ کیا کہ ٹھیکیدار مافیا کو نکیل ڈالی جائے اور ہسپتال ملازمین کا تحفظ کیا جائے۔

===================================================


سنگین ملکی حالات پر تشویش ،مقتدرحلقے اپنی ذمہ داری پوری کریں
لاہور( )اکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی، ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر ، ڈاکٹر حافظ شاہد حسین ، سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک کے سنگین حالات کے پیش نظر زمہ دار ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ پرامن سیاسی احتجاج تمام سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے۔ حکومت سیاسی اور جمہوری روایات کو پروان چڑھانے کی بجائے ان کا قلع قمع کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ نوجوان نسل میں تیزی سے ابھرتا ہوا سیاسی شعور سیاست کے لیے خوش آئند ہے۔ سیاسی جماعتوں کو 1990 کی دہائی کی سیاسی شعورسے باہر نکلنا ہوگا۔حکومت کا ریاستی اداروںکو استعمال کرنا اپنی قبر کھودنے کے مترادف ہوگا۔ طاقت کی بجائے مذاکرات سے معاملات کو حل کرنے کی طرف لے جانا چاہیے۔ جمہوری ریاست اور پرامن سیاسی نظام میں طاقت کے استعمال کی کوئی اجازت نہیں ہوتی۔ پرامن جمہوری معاشرے کی پروان چڑھانا تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔ ملک اس وقت کسی بھی خانہ جنگی اور بدامنی کامتحمل نہیں ہو سکتا۔ تمام بڑی سیاسی جماعتیں نئے مینڈیٹ کا اندھیا دے چکی ہیں۔ قبل از وقت انتخابات سےہی ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے ۔ بدترین معاشی صورتحال سے بچنے کے لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری انتخابات کا اعلان کرے۔پرامن سیاسی احتجاج تمام سیاسی جماعتوں کا بنیادی حق ہے۔ حکومت سیاسی اور جمہوری روایات کو پروان چڑھانے کی بجائے ان کا قلع قمع کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ نوجوان نسل میں تیزی سے ابھرتا ہوا سیاسی شعور سیاست کے لیے خوش آئند ہے۔ بدترین معاشی صورتحال سے بچنے کے لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری انتخابات کا اعلان کرے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنان کو فی الفور رہا کیا جانا بہتر ہوگا۔

==============================