گریڈ 22 میں ترقی پانے والے 30 افسران کون ؟ کسے کہا ں کیا ذمہ داری ملی ؟

گریڈ 22 میں ترقی پانے والے 30 افسران کون ؟ کسے کہا ں کیا ذمہ داری ملی ؟

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کی منظوری کے بعد پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس، پولیس سروس اور سیکر ٹیریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے30 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کا با ضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کردیا ہے،پولیس سروس کے گریڈ 22میں ترقی پانے والے آئی جی پولیس پنجاب سردار علی خان ، آئی جی پولیس خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری ، آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ ،


کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین خان اور ایم ڈی نیشنل پولیس فائونڈیشن آفتاب احمد پٹھان کو اسی عہدے پر خدمات جاری رکھنے کی ہدایت جبکہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب عامر علی ملک اورمحمود عالم محسود کو ترقی پانے کے بعد ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن تعینات کیا گیا ہے ،پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کےگریڈ 22میں ترقی پانیوالے رجسٹرار سپریم کورٹ جواد پال،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر محمد عثمان چاچڑ ،


وزیراعظم کے سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ ،ڈاکٹر عصمت طاہرہ سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،ڈائریکٹر جنرل نیشنل آرکائیوز آف پاکستان نوید علاؤالدین ،رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ فرحان عزیز خواجہ اور پنجاب حکومت کے ڈاکٹر راشد منصور کو اُسی عہدے پر خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ اسی گروپ کے امداد اللہ بوسال کو سپیشل سیکرٹری خزانہ ڈویژن ، اعزاز اسلم ڈار سپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن

،نوید احمد شیخ سپیشل سیکرٹری مواصلات ڈویژن، حامد یعقوب شیخ سیکرٹری خزانہ ڈویژن ، سارہ سعید سپیشل سیکرٹری وزیراعظم دفتر ، افتخار علی شالوانی سپیشل سیکرٹری قومی صحت ڈویژن ،ظفر علی شاہ سیکرٹری پلاننگ ڈویژن ،


بشریٰ امان ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پاپولیشن سٹیڈیز ، ذوالفقار حیدر سپیشل سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن، ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن اور کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم کو سپیشل سیکرٹری داخلہ ڈویژن تعینا ت کیا گیا ہے۔ سیکر ٹیر یٹ گروپ کےگریڈ 22میں ترقی پانیوالے پانچ افسروں میں سے طوحہ حسین بگٹی کو ممبر وزیراعظم معائنہ کمیشن ، سید حسنین مہدی کو بطور سیکرٹری فیڈرل پبلک سروس کمیشن خدمات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، وقار احمد کو سیکرٹری صدر مملکت دفتر ،مرزا ناصر الدین کو سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، محمد شکیل ملک کو سیکرٹری پارلیمانی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے،دریں اثنا ء پو لیس سروس کے گر یڈ21 کے افسر لیفٹیننٹ (ر) جان محمد کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کی گئی ہیں ۔
https://e.jang.com.pk/detail/131092
====================