*کراچي میں سال 2022 کی تیسری انسداد پو لیو مہم کا باقاعدہ آغاز کرديا گیا جو 23 مئی سے 28 مئی تک جاری رہی گی- ڈپٹی کمشنر جنوبی

تیسری پولیو مہم افتتاحی تقریب 2022 / ڈی سی سائوتھ

*کراچي میں سال 2022 کی تیسری انسداد پو لیو مہم کا باقاعدہ آغاز کرديا گیا جو 23 مئی سے 28 مئی تک جاری رہی گی- ڈپٹی کمشنر جنوبی

*مہم کی افتتاحی تقریب آرٹ کائونسل کراچی میں منعقد ہوئی۔

* تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا اور پولیو ورکرز میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے

*افتتاحی تقریب میں
فیاض عباسی کوآرڈینیٹر( ای او سی)،
ڈاکٹر جی وینگر (پولیو بی ایم ایف جی )،
اسٹیون( گلوبل ڈاریکٹر پولیو یونیسیف)
ہمیش یونگ (این ٹی ایل یونیسیف)
محمد قاضی ڈی ایچ او سائوتھ سمیت پولیو ورکرز اور ضلعی انتظامیہ نے شرکت کی

*تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی. ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی

* ضلع جنوبی میں اس مرتبہ تین لاکھ 41 ہزار بچوں کو پولیو ڈراپس پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

* انسداد پولیو مہم کی تشہیر کے لیے اسکولوں ، شاپنگ مالز اور پارکس پر بھی تشہیری بینرز آویزاں کیے جائیں

* ڈسٹرکٹ انتظامیہ اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے باقاعدہ میٹینگز کا انعقا د کرکے اس با ت کو یقینی بنائیں کہ مہم کے دوران آنے والی مشکلات کو بروقت مناسب انداز میں حل کیا جاسکے۔ڈی سی سائوتھ

* کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی نے کہا کہ خصوصاََ پرا ئیویٹ اسکول کی انتظامیہ کو باقاعدہ پابند کیا گیا ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران مکمل تعاون کریں

* تعاون نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت قا نو نی کارروائی کی جائے گی

*۔ڈپٹی کمشنر ساؤتھ نے کہا کہ ریفیوزل کیسیز کی کونسلنگ کے لیے بھی مناسب اقدامات کیے جائیں۔

*میڈیا مثبت طریقے سے پولیو مہم کی تشہیر کرے
میڈیا والدین کو قائل کرنے میں سندھ حکومت کی مدد کرے تاکہ پولیو سے بچاؤ ممکن ہو سکے،

*ضلع جنوبی میں موجود تمام کچی آبادیوں اور افغان آبادیوں میں پولیو مہم کے سلسلے میں ٹیمیں اپنے فرائض سر انجام دیں

* پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں اور تمام ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرین- ڈی سی سائوتھ
======================================