جیکب آباد میں شدید گرمی کے باوجود سیپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ،متعدد علاقوں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے،چار افراد بے ہوش

جیکب آبادرپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد میں شدید گرمی کے باوجود سیپکو کی بدترین لوڈشیڈنگ،متعدد علاقوں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے،چار افراد بے ہوش تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں شدید گرمی کے باوجود سیپکو کی جانب سے بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ ہو سکا ہے،شہر کے مختلف علاقوں میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شکایات ملی ہیں سیپکو کے سٹی ٹو،فور،شہباز اور دیگر پر ظالمانہ لوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے ہیں،اے ڈی سی کالونی


میں مسمات خانی،لاشاری محلہ میں جان محمد سمیت چار افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں قریبی کلینکس پر لیجا کر طبی امداد دی گئی اور ہوش میں لایا گیا،شہریوں کا کہنا ہے کہ جیکب آباد میں قیامت خیز گرمی میں سیپکو کی لوڈشیڈنگ نے دہرے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے شدید اذیت سے دوچار ہیں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔


جیکب آباد رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد میں بلدیاتی امیدواروں کے کاغذات کی چھان بین باری،متعدد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور،11کے مسترد تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں سرگرمیاں عروج پر ہیں رٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے گذرشتہ روز بلدیہ جیکب آباد کے رٹرننگ افسر زاہد بھٹو نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 112امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جبکہ 8امیدواروں کے کاغذات نامزگی مسترد کئے گئے،جیکب آباد کی یونین کونسل کے رٹرننگ افسر شوکت علی بھنگر نے بتایا کہ میرے


پاس جیکب آباد کی 6یونین کونسلز پر 81امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے یونین کونسل مولادادپر چیئر مین غلام علی،کونسلر رعبدالرشید اور قادر پور یونین کونسل پر ضلع میمبر کے امیدوار الاہی بخش کے کاغذات نامزدگی تجویز اور تائید کنندگان کی عدم موجودگی اور اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے پر مسترد کئے گئے۔
=========================