وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کے لئے متحدہ عرب امارات آمد

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کے لئے متحدہ عرب امارات آمد


متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زايد آل نهيان سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے انتقال پر تعزیت کی


کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی اور صدر بم دھماکہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کامیابیاں ملی ہیں اور جلد ہی ان دونوں سانحات میں ملوث دہشتگردوں کو ان کے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ دہشتگردی کے واقعات ملک کے مختلف مقامات پر ہورہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ان واقعات کے پس پشت ایسی قوتیں کارفرما ہیں جو پاکستان کا امن تباہ کرنے کہ سازشیں کررہی ہیں۔ وہ پیر کی شب کھارادر بم دھماکہ کے مقام اور بعد ازاں ٹراما سینٹر میں جائے حادثہ اور زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ اس موقع پر جائے حادثہ پر وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی، پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر خلیل ہوت و دیگر جبکہ ٹراما سینٹر میں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو اور قاسم سومرو۔بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور جاری تحقیقاتی کام سے آگاہی حاصل کی۔ سعید غنی نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ ایک موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد سے کیا گیا ہے اور اس میں پولیس کی موبائل کو ٹارگیٹ کیا گیا ہے تاہم حتمی طور پر تمام صورتحال تحقیقاتی اداروں کی جانب سے جاری تحقیقات کے بعد ہی واضح ہوسکیں گی۔ سعید غنی نے کہا کہ یہ واقعہ بھی کم و بیش صدر میں ہونے والے سے مماثلت رکھتا ہے اور صبح تک تحقیقاتی ادارے اس سلسلے میں مزید تفصیلات فراہم کرسکیں گی۔ سعید غنی نے کہا۔کہ اب تک 1 خاتون کی شہادت اور 12 افراد کے زخمی ہونے کی رپورٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی اور صدر بم دھماکہ میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کامیابیاں ملی ہیں اور جلد ہی ان دونوں سانحات میں ملوث دہشتگردوں کو ان کے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ ماضی میں دہشتگردی کے واقعات پر ہماری فوج، رینجرز اور پولیس نے کامیابیاں حاصل کرکے کئی دہشتگرد گروہ کا قلعہ قمعہ کیا تھا اور انشاءاللہ اس بار بھی دہشتگردوں کو ان کے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ سعید غنی نے ایک سوال پر کہا کہ کراچی ایک بڑا شہر ہے یہاں کے ایک ایک انچ پر پولیس یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تعینات نہیں کیا جاسکتا۔ اس طرح کے واقعات کے اثرات ملک اور امن و امان پر منفی پڑتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ان واقعات کے پس پشت ایسی قوتیں کارفرما ہیں جو پاکستان کا امن تباہ کرنے کہ سازشیں کررہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب مہدی سعید غنی نے کہا کہ مجموعی طور پر تھریڈ پاکستان اور ریاست پاکستان کو ہیں اور اس کا مقابلہ ہم سب کو مل کر، جس میں حکومتیں بھی ہیں، امن و امان کی بحالی کے اداروں اور پاکستانی قوم کو مل کر کرنا ہوگا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر سعید غنی نے ٹراما سینٹر میں زخمیوں اور سانحہ میں جاں بحق ہونے والی خواتین کے شوہر، بیٹے اور بھائیوں سے بھی ملاقات کی۔ صوبائی وزیر نے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی حالت کے حوالے سے ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سعید غنی نے کہا کہ شدید زخمی جن کی تعداد 3 ہے ان کو فوری طور پر آئی سی یو وارڈز میں شفٹ کردئیے گئے ہیں جبکہ زخمیوں میں تین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کرکے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طلب کرلیا گیا ہے۔اور اسپتال میں تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر سعید غنی نے سانحہ میں شہید خاتون کے شوہر اور اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اور اپنے شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا۔
==========================