بٹھورو روڈ پر آمڑااسٹاپ کے قریب مسلح افراد نے لاٹھیوں اور اسلحہ سے اوٹھاربرادری کے افراد پر حملہ کرکے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا،

سجاول: بٹھورو روڈ پر آمڑااسٹاپ کے قریب مسلح افراد نے لاٹھیوں اور اسلحہ سے اوٹھاربرادری کے افراد پر حملہ کرکے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا، جن کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے ، زخمیوں میں حاجی سلیمان اوٹھار، کوڈو اور کانکڑی شامل ہیں جن میں سے ایک کو حیدرآباد ریفرکردیاگیاہے ، زخمیوں کا کہناتھاکہ چند ہفتے قبل چوری کی واردات میں شناخت شدہ ملزمان معشوق لغاری ، امام ڈنو پارھیڑی، عثمان کارو، جمن لغاری اور دیگر نے پہلے بھی حملہ کرکے مسجد پیش امام کی ٹانگ توڑنے سمیت چارافراد کو زخمی کردیاتھا، جس پر پولیس کاروائی نہ ہوئی اور ملزمان مزید دھمکیاں دے رہے تھے


، گذشتہ روز دوبارہ مسلح ہوکر حملہ کرکے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیاہے ، واقعے کے متعلق بروقت اطلاع کے باوجود بھی پولیس نہ پہونچی جبکہ ملزمان علاقے میں اسلحہ لہراتے گھوم رہے ہیں ، ادھر علاقے میں بدامنی کی ایسی سنگین نوعیت اور ہسٹری شیترافراد کی کھلے عام دہشت گردی کے واقع پر پولیس کی خاموشی نے کئی سنگین سوالات کو جنم دیاہے ، سجاول ور گردونواح میں کافی وقت سے جرائم میں بے تحاشہ اضافہ ہواہے ، لوٹ مار، چوری ، مویشی چوری اور دیگرجرائم میں اچانک بے تحاشہ اضافہ سے عوام پریشان ہیں جبکہ وارداتوں کے


دوران زخمی کئے جانے کے باوجود بھی پولیس کی کرمنلزکے خلاف کاروائی سامنے نہ آسکی ہے ،جبکہ چند روز قبل سجاول میں دو قتل بھی ہوچکے ہیں ، علاقے میں بدامنی کی وجہ سے سجاول اور قریبی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر لوگ احتجاج بھی کررہے ہیں ، شہریوں نے فوری طورپر اعلیٰ سطحی نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

====================================

سجاول: سجاول شہر اور قریبی علاقوں میں چوری ، لوٹ مار اور بدامنی ومنشیات کے عام استعمال کے بعد گذشتہ دنوں ایک ہی دن میں دوقتل ہونے کے بعد بھی ملزمان کو گرفتارنہ کرنے پر شہرکی مختلف سیاسی سماجی تنظیموں،جے یوآئی ، ایس ٹی پی ، ایس یوپی ، پ پ ش بھ، جسقم، ایم ڈبلیوایم، امیرالبحر، شہری اتحاد، ہندوپنچائت اور شہریوں کی جانب سے ماموں لاڈو چوک سے ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، مظاہرین


بینر اٹھاکر نعرے لگاتے ہوئے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پبلک پارک پہونچے جہاں پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی نااھلی کی وجہ سے علاقے میں مجرمانہ سرگرمیوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیاہے اور چوری لوٹ مارکی وارداتیں عام ہیں لیکن ملزمان کو گرفتارنہیں کیاجاتا، منشیات اور جوئے آکڑے کھلے عام چل رہے ہیں ، اب نوبت یہاں آگئی ہے کہ شہری قتل ہورہے ہیں لیکن پولیس خاموش ہے ، ایک دن میں دوشہری نریش کمار پپو اور امیرملاح قتل ہوگئے لیکن پولیس قاتلوں کو گرفتارکرنے میں ناکام ہے مقررین نے ایس ایچ او سجاول ایاز میمن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ نااھل افسر کی وجہ سے علاقے میں امن پرندہ اڑان بھرچکاہے اور بدامنی اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کی جارہی ہے تھانہ پر فریادی کوہی


بے عزت کیاجاتاہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جاتی، جس سے علاقے میں جرائم پیشہ افراد ایک مافیاکی صورت اختیارکرگئے ہیں لوٹ مار اور چوری معمول ہے شہری غیرمحفوظ ہیں ،پولیسنگ کا نام نشان تک نہیں ہے ، انہوں نے آئی جی سندہ ، ڈی آئی جی حیدرآباد، اور ایس پی سجاول سے اپیل کی کہ فوری طورپر سجاول میں قتل ہونے والے نوجوانوں کے ملزمان کو گرفتارکرکے جرائم کے خلاف کاروائی کرکے امن قائم کرایاجائے ، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیاجائیگا۔
====================================