ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم،عورت فوت،بیٹا اور پوتا زخمی،بجلی کے کرنٹ سے نوجوان فوت،گھر میں کہرام مچ گیا

جیکب آباد رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں تصادم،عورت فوت،بیٹا اور پوتا زخمی،بجلی کے کرنٹ سے نوجوان فوت،گھر میں کہرام مچ گیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانہ کی حدود بائی پاس پر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد کے رہائشی عابد علی اسکی والدی مسمات حسنہ اورمعصوم بیٹا علی رضا چوہان زخمی ہو گئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا


جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون مسمات حسنہ دم توڑ گئی ایک دوسرے واقع میں جیکب آباد کے ائیر پورٹ تھانہ کی حدودسومرمحلہ میں بجلی کے کرنٹ سے نوجوان علی حسن سولنگی فوت ہو گیا نوجوا ن کوسول ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی لاش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔


جیکب آباد :رپورٹ ايم عمرانى۔
جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں تاحال ایمرجنسی کا شعبہ غیر فعال،مریضوں کا ادویات نہ ملنے کی شکایات،ایکسرے اور فائبرواسکن مشین بھی خراب،لیبارٹری سے ٹیسٹ تک نہیں ہوتے،مخصوص ڈاکٹر کی جانب سے مریضوں کا باہر سے مخصوص لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے کے لئے مجبور کیا جانے لگا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس ہسپتال میں نئے ڈاکٹر کی تعیناتی کو ایک ہفتہ ہو گیا ہے لیکن تاحال جمس میں ایمرجنسی کا شعبہ فعال نہیں کیا جا سکاہے نہ ہی جنرل اور آرتھو کی سرجری شروع کی جا سکی ہے،امراض چشم کے آپریشن بھی بند ہیں لیبارٹری تو موجود ہے


لیکن کولیسٹرول،وٹامن ڈی،ایل ایف ٹی،بلڈ،یورین تک کی ٹیسٹ نہیں ہوتی،یرقان کے مریضوں کی پی سی آر بھی بند کر دی گئی ہے ایکسرے اور فائبرواسکن مشین بھی عرصے سے خراب ہے جسے درست نہیں کروایا گیا،او پی ڈی میں مریضوں کی جانب سے ادویات نہ ملنے کی شکایات ہیں علاوہ ازیں جمس میں مخصوص ڈاکٹر کی جانب سے مریضوں کو باہر کی مخصوص لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے کے لئے مجبور کرنے کی شکایات ہیں مریضوں کو کہا جا رہا ہے کہ جمس کی مشین اچھی نہیں ہیں اس لئے ٹیسٹ باہر سے کرائی جائے جمس میں تاحال مسائل برقرا رہیں جنکے حل کی نئے مقرر ڈائریکٹر جمس ڈاکٹر غلام حسین بروہی سے حل کی امید کی جا رہی ہے۔


جیکب آباد :رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد میں منشیات کے سرعام فروخت کی شکایات،کارکردگی نہ دکھانے پر دوایکسائیز انسپکٹر س کو شوکاز نوٹس جاری
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سرعام منشیات کے فروخت کی وجہ سے نوجوان تیزی سے نشے کی لت میں مبتلا ہو رہے ہیں لیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے منشیات کی فروخت کو روکنے اور منشیات فروشوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ہے جس کے باعث آئس،چرس،افیون کے استعمال میں اضافہ ہو گیا ہے جیکب آباد میں منشیات کے سرعام فروخت کی شکایات اور کارکردگی نہ دکھانے پر محکمہ ایکسائیز اینڈ نارکو ٹکس کیڈائریکٹر لاڑکانہ نے جیکب آباد کے دو انسپکٹر گل بھٹو اور ضیاء احمد کو شوکاز نوٹس جاری کئے ہیں،چار ماہ سے ایکسائیز اینڈ نارکوٹکس کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی ہے جس پر متعلقہ افسران سے بالا حکام نے بازپرس کی ہے،جس پر کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

=========================


جیکب آباد رپورٹ ايم ڈى عمرانى۔
جیکب آباد بلدیہ کے وارڈس پر 338امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے،رٹائر مختیارکار،سابق بلدیہ چیئرمین،سابق سیپکو افسر،صحافی وکلاء بلدیاتی امیدوار،تین خواتین بھی شامل تفصیلات کے مطابق جیکب آباد بلدیہ کے 31وارڈس پر تاحال 338امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراچکے ہیں جس میں رٹائر مختیارکار عبدالمالک کھوسو،سابق بلدیہ چیئر مین عباس جکھرانی،آصف مغیری،سابق سیپکو افسر نظیر وگن،صحافی رجب سومرو،عبدالنبی مگسی،زاہد کھرل،وکیل زاید حسین سومرو،وحید سدہایو اور دیگر بلدیاتی امیدوار ہیں تین خواتین ڈاکٹر اختیار مستوئی،نورین اور مراد بی بی بھی بلدیاتی امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں جیکب آباد بلدیہ 31وارڈس پر مشتمل ہے جس میں ایک لاکھ 21ہزار123ووٹر رجسٹر ہیں بلدیہ جیکب آباد کا سب سے بڑا وارڈ نمبر 12ہے جس میں 8205ووٹرس ہیں جبکہ سب سے چھوٹا وارڈ نمبر 24ہے جس میں 655ووٹرس ہیں اسکے علاوہ وارڈ نمبر 27میں 949ووٹ رجسٹر ہیں۔