یورپین یونین کے ایک وفد نے منگل کے روز قائمقام قونصل جنرل مسٹر تھومس سیلر کی قیادت میں وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔


کراچی (اسٹاف رپورٹر) یورپین یونین کے ایک وفد نے منگل کے روز قائمقام قونصل جنرل مسٹر تھومس سیلر کی قیادت میں وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں یورپی یونین کی سیاسی امور کی


مس ٹیلین ڈیلارڈی اور سنئیر ٹریڈ ایڈوائزر یورپی یونین حسنین افتخار بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، محکمہ محنت سندھ حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ میں کی جانے والی قانون سازی، پاکستان میں جی ایس پی پلس کے حوالے سے ہونے والے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے وفد کو سندھ میں مزدوروں کی حالت زار کو بہتر بنانے کے لئے مزدور دوست قانون سازی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں ٹریڈ یونین کو مضبوط بنانے، صوبہ میں زرعی خواتین کو تحفظ کرنے اور چائلڈ لیبر جیسے قوانین کو سندھ میں اولیت دی گئی ہے۔


سعید غنی نے وفد کو پیپلزپارٹی کے مزدور دوست اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت صوبے میں صنعتکاروں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے صوبے کے صنعتی اداروں میں مزدور قوانین پر عمل درآمد کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ملاقات میں سیکرٹری محنت سندھ لئیق احمد اور سیکرٹری صنعت و تجارت عبدالرشید بھی موجود تھے۔
========================