پاکستان ریلویز اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے مابین لینڈ رینٹ سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور
16 مئی، 2022

پریس ریلیز

پاکستان ریلویز اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے مابین لینڈ رینٹ سے متعلق معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے 1982ء سے اپنی زمین کے کچھ حصے پی ایس او کو کرائے پر دیے ہوئے تھے جن کو پاکستان اسٹیٹ آئل تیل کے ذخائر رکھنے کے لیے استعمال کرتا تھا۔ چار سال سے پندرہ مقامات کے رینٹ کو طے کرنے کے حوالے سے دونوں اداروں میں معاملات زیر التوا تھے۔ اس ضمن میں


دونوں اداروں کی قانونی ٹیموں نے معاہدہ ڈرافٹ کیا جس پر اے جی ایم انفراسٹرکچر ارشد سلام خٹک نے پاکستان ریلوے اور جی ایم آپریشنز عاطف صدیقی نے پی ایس او کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کر دیے ہیں۔ ڈی جی لینڈ پاکستان ریلوے محمد حفیظ اللہ نے اس معاہدے کو دونوں اداروں میں اعتماد کی فضا کی بحالی کے لیے اہم قرار دیا ہے۔
==============================

اوکاڑہ یونیورسٹی اور حکومت پنجاب میں وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کےلیے معاہدہ
اس سنٹر کے قیام سے یونیورسٹی کی طالبات کو پیشہ وارانہ صلاحیتیں سیکھنے کا موقع ملے گا: پروفیسر زکریا ذاکر

اوکاڑہ یونیورسٹی اور حکومت پنجاب کے وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پہ دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت یونیورسٹی میں طالبات کو پیشہ وارانہ صلاحیتیں سکھانے اور ان کو کئیریر کے متعلق رہنمائی فراہم کرنے کےلیے ایک وومن ڈویلپمنٹ سنٹر قائم کیا جائے گیا۔
یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار، جمیل عاصم، کو اس سنٹر کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے جب کہ اس کی فوکل پرسن شعبہ کمپیوٹر سائنس کی لیکچررار، افراء پرویز، ہوں گی۔
اس موقع پر اوکاڑیونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکرنے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کی مجموعی تعداد میں 67 فیصد طالبات ہیں اور یہ وقت کی ایک اہم ضرورت ہے کہ ہم ان طالبات کو جاب مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ضروری صلاحیتوں سے آراستہ کریں تاکہ یہ دوران تعلیم اورفارغ التحصیل ہونے کے بعد باعزت روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں۔
وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے جمیل عاصم نے بتایا کہ اس سنٹر میں پیشہ ور اساتذہ طالبات کو سی وی میکنگ، ویب ڈویلپمنٹ، رپورٹ رائٹنگ، انٹرویو ، کیئریر پلاننگ، اور پروفیشنل ڈویلپمنٹ پہ ٹریننگ دیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان صلاحیتوں کے حصول سے طالبات اپنے آپ کو جاب مارکیٹ کے جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے قابل ہو سکیں گی۔
اس معاہد ے کے تحت حکومت پنجاب یونیورسٹی کو وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کےلیے فنڈز اور دیگر سامان جیسا کہ فرنیچر، کمپیوٹرز اور آئی ٹی کا سامان فراہم کرے گی۔

=======================================