ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن نے کہا ہے کہ صحت رب پاک کی دی ہوئی ایک نعمت ہے اس کی قدر کی جائے

میرپورخاص ==تحسین احندخان === ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن نے کہا ہے کہ صحت رب پاک کی دی ہوئی ایک نعمت ہے اس کی قدر کی جائے اس امر کا اظہار انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور انجمن تاجران میرپورخاص کی جانب سے 12 مئی 2022 سے عوام کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیئے مارکیٹ چوک پر قائم کئے گئے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا دورہ کرتے ہو ئے کیااس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص محمد یونس رند، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کٹی، صدر انجمن تاجران انیس الرحمٰن شیخ، جنرل سیکریٹری امین میمن و دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کے عوام خاص طور پر بزرگ، بیمار اور چھوٹے بچے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیئے شدید گرمی میں (دوپہر کے وقت) غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے پرہیز کریں گرمی کی شدت سے بچانے کے لیئے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں کیمپ میں پانی کے ساتھ جوس، مختلف مشروبات، او آر ایس سمیت ملک روز بھی لوگوں کوتقسیم کیاگیا٭٭


میرپورخاص == تحسین احمد خان ===مختلف انجمن تاجران کے ایریا انچارجز کی جانب سے مرکزی دفتر پر مختلف ایریا میں ناقص صفائی کی درخواست موصول ہونے کے بعد عبدالجبارخان کا ایڈمینسٹریٹر اور سی ایم او سے رابطہ انتظامیہ کی جانب سے فوری مسائل حل کروانے کی یقین دہانی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انجمن تاجران رنگ روڑ ہیراآباد غریب آباد آدم ٹاؤن سرسیدروڑ میرہ روڑ ٹورآباد و دیگر کے ایریا انچارجز کی جانب سے ناقص صفائی کی مرکزی آفس پر درخواست موصول ہونے کے بعد مرکزی انجمن تاجران میرپورخاص سندھ کے صدر عبدالجبارخان نے فوری ایڈمینسٹریٹر سلامت علی میمن سی ایم او نبی بخش رند سے ملاقات کر کے انھیں علاقائی مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ایڈمینسٹریٹر سلامت علی میمن اور نبی بخش رند نے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے ہیلتھ انچارج سعدمہر ویگل انچارج حاجی صدیق اور فائیر انچارج نندلال کو فوری مسائل حل کرنے کے احکامات دی جس کے بعد عبدالجبارخان سعد مہر حاجی صدیق کی سربراہی میں مسائل حل کروائے گے جبکہ دوسری جانب تیز ہوا ہونے کے باعث مٹی کے طوفان سے نمٹنے کے لیے روڑ پر پانی کی چھڑکاؤ کا بھی سلسلہ جا ری ہے بعدازاں عبدالجبارخان نے ایڈمینسٹریٹر سلامت علی میمن اور سی ایم او نبی بخش رند کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے ہم امید کرتے ہیں کے ضلعی انتظامیہ اس ہی طرح اپنے فرائض کو ادا کرتی رہی گی٭٭


میرپورخاص== تحسین احمد خان ===
آئندہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواران کی جانب سے بیٹھک اور ملاقاتوں کا آغاز کردیا گیا،انتخابی حلقے میر شیر محمد خان ٹالپر کی یونین کمیٹی نمبر 8 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین شپ کے امیدوار حاجی محمد علی کے گھر بھی علاقہ مکینوں کا رش لگ گیا تفصیلات کے مطابق 26 جون کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپورخاص میں بھی میدان سجے گا اور تمام سیاسی جماعتوں کے علاوہ آزاد امیدوار اس انتخابات میں حصہ لیں گے پیپلز پارٹی کی جانب سے اس بار بلدیاتی انتخابات میں انتخابی حلقے میر شیر محمد خان ٹالپر کی یونین کمیٹی نمبر 8سے معروف سماجی اور کاروباری شخصیت اور علاقے میں اپنی نمایاں پہچان رکھنے والے حاجی محمد علی کو چیئرمین کا امیدوار نامزد کردیا ہے حاجی محمد علی نے اپنا نامزدگی فارم بھی جمع کرادیاہے بطور چیئرمین کے امیدوار حاجی محمد علی کی نامزدگی پر ان کے انتخابی علاقوں جن میں نور شاھ کالونی،ٹاٹا مل،میر کا پلاٹ،نائی پاڑا،چاکی پاڑا،شاھی بازار اور دیگر شامل ہیں کی عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور انتخابات میں اپنے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے یہ بہت اچھا فیصلہ کیا ہے کہ ہماری یونین کمیٹی سے ایک ایسے انسان کو ٹکٹ دیا ہے جو خدا ترس ہے اور وہ عوام کی بلاتفریق خدمت کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے عوام کی پلہے سے زیادہ خدمت کریں گے نامزدگی فارم جمع کرانے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے
ہوئے حاجی محمد علی کا کہنا تھا کہ میں پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے اور میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے اپنے حلقے کی عوام کی خدمت کروں گا٭٭

=====================================