’آہ کراچی، یہ سب کب رُکے گا؟‘، ثمینہ پیرزادہ کا صدر دھماکے پر اظہارِ افسوس

سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے بم دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ثمینہ پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کراچی دھماکے کے متاثرہ افراد کے لواحقین سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’آہ کراچی، یہ سب کب رُکے گا؟‘
اُنہوں نے لکھا کہ’میرا دل تمام زخمیوں کے لواحقین کے لیے بہت دکھی ہے‘۔

اداکارہ نے اس ایک شخص کی مغفرت کے لیے بھی دعا کی، جس نے اپنی قیمتی جان گنوادی۔
واضح رہے کہ کراچی ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے اور یہاں گزشتہ 17روز کےدوران دوسرا بم دھماکا ہوا ہے۔

گزشتہ شب کراچی میں صدر کےگنجان اور مصروف ترین کاروباری علاقے داؤد پوتہ روڈ مرشد بازار کےقریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جا ں بحق اور 13زخمی ہو گئے ِ