بافٹا ایوارڈز کے میزبان کا ول اسمتھ اور کرس راک کے معاملے پر مزاحیہ تبصرہ

برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز 2022 (بافٹا) کی تقریب میں میزبان، برطانوی اداکار رچرڈ ایوڈ نے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں وِل اسمتھ کے کامیڈین کرس راک کو مکا مارنے کے واقعے پر مزاحیہ تبصرہ کیا ہے۔

کامیڈین رچرڈ ایوڈ نے بافٹا ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کے دوران اپنے افتتاحی مونولوگ میں ول اسمتھ کے آسکر ایوارڈز کی تقریب کے دوران مکّا رسید کرنے کے واقعے پر کرس راک کےتھپڑ پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’بافٹا 75 سال کے مکمل ہونے کاجشن ہماری انڈسٹری کے دل میں منا رہا ہے، حالانکہ انڈسٹریز کے پاس تو دل ہوتے ہی نہیں ہیں۔‘

اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ’1955 میں ہمارے پاس صرف 6 کیٹیگریز ہوتی تھیں کہ ساری تقریب ختم ہونے سے پہلے بمشکل اتنا وقت ملتا ہوگا کہ کوئی اپنی نشست سے اٹھے اور کسی کو جاکر مکّا مارے۔‘

کامیڈین کی اس بات پر تقریب میں موجود شرکاء زور سے ہنستے ہیں۔

رچرڈ ایوڈ نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ’اپنے ضرورت سے زیادہ فلمائے ہوئے سروں کے لیے فکر مند نہ ہوں، میں آپ کے چہروں کو پنچ لائنز یا پنچ بیگ کے طور پر استعمال نہیں کروں گا، آپ نے پہلے ہی کافی نقصان اٹھا لیاہے‘۔

اُنہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لوگوں کے بارے میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ’دوسرے پیشوں کے لوگوں کے علاوہ کوئی بھی ہم سے زیادہ محنت نہیں کرتا۔‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ’جیسا کہ میں ابھی یہاں جو اپنےچند گھنٹے دے رہا ہوں، میں اتنے میں تھک گیا ہوں۔‘

خیال رہے کہ امریکی اداکار وِل اسمتھ نے آسکر ایوارڈ 2022ء کی لائیو تقریب کے دوران اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کا مذاق اُڑانے پر کا مذاق اُڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو مکا دے مارا۔

94ویں اکیڈمی ایوارڈ، آسکر ایوارڈ 2022 کی تقریب کے دوران پیش آنے والا یہ غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا سمیت دنیا بھر کے میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔