قصور کے علاقے رکن پورہ میں اوباش ملزم کی جواں سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی،پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے علاقے رکن پورہ میں اوباش ملزم کی جواں سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی،پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔رکن پورہ کے رہائشی اصغر نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری 14/15سالہ بیٹی گھر میں موجود تھی

ملزم روؤف آیا اور اسے زبردستی نامعلوم مقام پر لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا پولیس تھانہ بی ڈویژن والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مصروف کاروائی ہے۔


====================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور جماعت اسلامی کے علما مشائخ کے وفد کی آستانیہ عالیہ نقیب آباد میں آمد، سجادہ نشین حضرت خواجہ صوفی محمد اسد اللہ شاہ نقیبی نے استقبال کیا، جامعہ مسجد میں افطاری کے بعد مزار شریف پر حاضری کے بعد تفصیلی گفتگو ہوئی، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی علما مشائخ رابطہ کونسل پاکستان کے مرکزی صدر میاں مقصود احمد، سیکرٹری جزل پیرزادہ برہان الدین احمد عثمانی،شیخ خرم امین ٹکٹ ہولڈر حلقہ پی پی 175 و کوآرڈینیٹر وسطی پنجاب،راؤ اختر علی ضلعی امیر جماعت اسلامی قصور،نعیم ابوبکر امیر جماعت اسلامی قصور، صاحبزادہ حافظ محمد جنید قادری ناظم اعلی جماعت اہلسنت تحصیل قصور، مہر شفقت محمودصدر جماعت اہلسنت مصطفی آباد، محمد تاشفین ٹیپو، کامران حسن خاں، حضرت مولاناقاری شاہ رسول نوری ودیگر کی آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف حاضری، اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضور قبلہ عظمت ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد اسد اللہ شاہ نقیبی نے وفد کا استقبال کیا، بعد ازاں جامعہ مسجد میں سجادہ نشین کے ہمراہ افطاری کی، بعد ازاں مزار اقدس پر حاضری کے موقع پر خصوصی دعا کی گئی، وفد کی سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضور قبلہ عظمت ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد اسد اللہ شاہ نقیبی کے ساتھ موجودہ ملکی سیاسی و مذہبی صورت حال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

==================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں سعد وسیم اختر شیخ نے کہا ھے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے لے لیا جلد مصطفی آباد سمیت قصور اور گردونواح میں بجلی کے مسائل کو ایک ہفتہ کے اندر اندر حل ھو جائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے افطار ڈنر کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ ہمیں عوام کی مشکلات کا اندازا ہے اور ہم انہیں حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرمیوں کے آغاز سے ہی مصطفی آباد اور شہر کے دیگر علاقوں میں وولٹج کی کمی پیشی اور فیڈر کے بار بار ٹریپ ہونے سے عوام کو جن مشکلات کا سامنا تھا انہیں ایک ہفتہ کے اندر اندر حل کر دیا جائے گا، عوام کو جن مشکلات کا سامنا ہے ہمیں ان کا اندازا ہے، جہاں ٹرانسفارمر کی ضرورت ہو گی وہاں ٹرانسفارمر لگایا جائے گا، اور جہاں جس فیڈر پر زیادہ لوڈ کا ایشو ہے اسے بھی حل کر دیا جائے گا، محلہ باغیچی کی عوام کو فیڈر کے بار بار ٹریپ ہونے کی وجہ سے زیادہ مشکلات کا سامنا تھا، ہماری سیاست کا مقصد عوام کی بے لوث خدمت ہے، ترقی کا سفر جہاں رکھا تھا وہی سے شروع کر رہے ہیں، ہم اپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ رابطے میں ہیں ان کے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اولین ترجیح ہے۔
=========================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پاکستان تحریک انصاف سٹی قصور کے جنرل سیکرٹری حاجی خالد زیب کمبوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس وقت عمران خاں ملک کا سب سے زیادہ پاپولر لیڈرھے یہ واحد لیڈر جس کی پکار پر ملک کے کونے کونے سے عوام سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہتی ھے۔ پاکستان تحریک انصاف مینار پاکستان لاہور کا جلسہ ملکی تاریخ کا نیا جمہوری باب ہے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کر کے واضح کر دیا ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں خطاب کرتے ھوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتی، فوری نئے انتخابات قوم کا مطالبہ کیاگیا ہے جن کے انعقاد سے نوازلیگ اور پیپلز پارتی سمیت انکی تمام اتحادی جماعتیں بھاگ رہی ہیں، پاکستان کا نوجوان جان چکا ہے کہ عمران خان ہی ملک و قوم کے حقیقی خیر خواہ ہیں پاکستان کے باشعور عوام اپنے ملک کے وقار اور خود مختاری کے تحفظ کیلئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں کا مزید کہنا تھا کہ طویل عرصہ گزرنے کے بعد پاکستان کو
ایک عظیم لیڈر ملا جس کا سیاست میں آنے کا مقصد ذاتی مفاد نہیں بلکہ ریاست مدینہ کی تشکیل ہے۔ جس نے لندن میں جائیدادیں نہیں بنائی، جس پر بدعنوانی کا الزام نہیں جس کے بیرون ممالک خفیہ اثاثے نہیں ہیں۔عمران خان امت مسلمہ کے غیور لیڈر ہیں،ہم مسلمان ہیں ہم نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی کرنی ہے نہ کہ امریکہ کی غلامی۔

==================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور گردونواح میں اغواء کی دو مختلف وارداتوں میں دو جواں سالہ لڑکیا ں اغواء مقامی پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔راشد علی نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری 14/15سالہ بہن (ن)گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم احمد وغیرہ اسے ورغلا ء پھسلاء کراغواء کرکے لے گئے ہیں اسے بازیاب کروایا جائے پولیس تھانہ آلہ آباد مصروف کاروائی ہے۔جبکہ محلہ باغیچی کی رہائشی سلمی بی بی نے تھانہ مصطفی آبادمیں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری 19سالہ بیٹی مصطفی آباد بازار سے گھر کا سودا سلف لینے گئی تھی جسے نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کر دی۔
==================================


قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور و گردونواح میں ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر زبردستی شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی،موٹر سائیکلز،موبائلفون و دیگر سامان لوٹ لیا۔عدنان اشرف نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ کمال چشتی کے مقام پرمیں اپنی دوکان میں موجود تھاکہ نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر بندی بنا کر 01لاکھ 82ہزار روپے نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا ہے مصطفی آباد کے نواحی گاؤں ستوکی کا رہائشی ذوالفقار علی جوکہ ماڈل ٹاؤن میں بطور سیکورٹی انچارج کام کرتا ہے اپنے بیٹے وقار احمد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ستوکی کی طرف جا رہا تھا کہ دفتوہ روڈ روہی نالہ کے قریب دو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 50ہزار روپے نقدی و دو قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔محمد اعجاز نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ علی پور کے قریب نامعلوم ڈاکوؤں نے پستول کنپٹی پر تان کر زبردستی 54ہزار روپے نقدی اور دو عدد موبائل فون چھین لیے ہیں۔راشد امین پولیس تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری دوکا ن کے باہر کھڑی میری موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے ہیں جبکہ اسلم کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل بھی نامعلوم چور لے گئے ہیں۔ذوالفقار علی نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ مسجد کے باہر کھڑی میری موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے ہیں۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
==================================

[8:35 PM, 4/23/2022] Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور گردونواح میں راہزنی کی دو مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے نقدی،موبائلفون،موٹر سائیکل و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ مصطفی نے پولیس تھانہ کنگن پور میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ موضع مؤکل کے قریب چارکس مسلح نامعلوم میرے ہمسائے کے گھر داخل ہوئے ہیں اور گن پوائنٹ پر 10ہزار روپے نقدی،موٹر سائیکل و دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ہیں جبکہ ذوالفقار علی نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ دفتوہ روہی نالہ کے قریب دوکس مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 49ہزار پانچ سو روپے اور موبائل فون چھین لیا ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
[8:36 PM, 4/23/2022] Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈی پی او قصور کی ھدایت جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی مہم میں قصور پولیس نے دو ڈکیت گینگز کے آٹھ ڈاکووں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک پتنگ ساز سے آٹھ پتنگیں برآمد کر لیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور محمد صہیب اشرف کی ھدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ھوئے سی آئی اے پھولنگر پولیس خطرناک ڈکیت گینگ کے 5 ارکان گرفتار کر کے ملزمان سے 7 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ، اور جدید ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ملزمان نے راجہ جنگ میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکار کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا ملزمان بس ڈکیتی، پٹرول پمپ ڈکیتی، ہاوس ڈکیتی کی دو درجن سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے-ملزمان نے دوران تفتیش ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں دو درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے جبکہ الہ آباد پولی…
[8:36 PM, 4/23/2022] Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے راجہ جنگ میں اوباش کی کمسن بچی سے جنسی زیادتی، جان سے مار دینے کے خوف میں مبتلا بچی نے والدین کے اصرار پر اپنے لب پے لگے تالے کھول دیے۔مقامی پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔محمد فاروق نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری 10سالہ بیٹی (ا)جو پانچویں کلاس کی سٹوڈینٹ ہے سکول پڑھنے کے لیے نزد دیوی دوارہ گئی ہوئی تھی کہ ملزم کی بیٹی بھی اسی سکول میں سٹوڈینٹ ہے ملزم اپنی بیٹی کو اپنے گھر چھوڑنے کے بعد دوبارہ آیا اور میری بیٹی کو اپنی ساس کے خالی گھر میں لے جاکر اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا ہے ملزم نے بچی کو بتانے پر جان سے مار دینے کے خوف میں مبتلا کر رکھا تھا اور بچی کچھ بتا بھی نہیں رہی تھی ہمارے اصرار کرنے پر بچی نے سارا معاملہ بتا دیا ہے ملزم کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی ج…
[8:36 PM, 4/23/2022] Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے پیال کلاں میں پرانی رنجش پر ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر پسٹل،درانتی اور راڈ سے تین افراد کو زخمی کردیا جبکہ مستورات کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔مقامی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔عظیم لقمان نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میرے بھائی عثمان کا ملزم جمشید کے بیٹے سے معمولی لڑائی جھگڑا ہوتھاجس کے بعد گاؤں کے لوگوں نے صلح کروا کر معاملہ ختم کردیا تھا۔ جس کے بعد آج میری موجودگی میں ملزمان محمد کاظم مسلح تیس بور پسٹل،اسامہ تیس بور پسٹل،ارشاد، درانتی،اسد، آہنی راڈمسلح ہوکر میرے گھر میں داخل ہوئے ملزم ارشاد نے درانتی سے وار کیا جو میرے بھائی وسیم کے سر پر لگا جس سے وہ لہو لہان ہوگیا،ملزم کاظم نے قتل کی نیت سے پسٹل نکالا اور سیدھا فائر کیا میرے بھائی رضوان کو کمر میں لگا اور وہ گر پڑا…
[8:36 PM, 4/23/2022] Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے کجیانوالہ میں جواں سالہ لڑکے نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔کجیاں والا کا رہائشی سترہ سالہ عادل نماز تراویح اد ا کرنے کے بعد کمرے میں سو گیا گھر والوں نے جب سحری کے لیے جگانے کے لیے کمرے پر دستک دی دروازہ نہ کھلنے پر کمرے کے روشن دان سے جائزہ لیا گیا تو عادل پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کرچکا تھا پولیس تھانہ گنڈا سنگھ نے نعش کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی۔
[8:36 PM, 4/23/2022] Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے اعوان چک 39سے شادی شدہ خاتون اغواء پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔شرافت علی نے پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری بیوی (ر) بی بی کاہنہ کاچھہ کا بتاکر گھر سے نکلی جو تاحال نہیں پہنچی جانچ پڑتال پر پتہ چلا ہے کہ ملزم رحمان علی نے میری بیوی کو اغواء کرنے کے بعد فروخت کردیا ہے میری بیوی کو پہلے بھی ملزم رحمان کے نمبر سے دھمکیاں مل رہیں تھیں میری بیوی کو بازیاب کرایا جائے۔پولیس تھانہ صدر مصروف کاروائی ہے۔
===============================