نوید قمر ڈی جی ٹی او آفس کو منظم اورکمرشل قونصلرز کو فعال کریں،ایس ایم منیر

صدر یو بی جی زبیرطفیل کی سید نوید قمر کو وفاقی وزیر تجارت و سرمایہ کاری کا قملدان سنبھالنے پر مبارکباد
کراچی(21 اپریل 2022)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) نے نوید قمر کو وفاقی وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری نامزد ہونے


پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی پیشکش کردی ہے۔یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،صدر زبیرطفیل اور دیگررہنماو¿ں اور اراکین نے سید نوید قمر کو وفاقی وزیر برائے تجارت و سرمایہ کاری کا قملدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔ یو بی جی رہنماﺅں نے کہا کہ نوید قمر ایک تجربہ کار

سیاست دان ہیں جن کے پاس مختلف شعبوں بالخصوص کامرس اور سرمایہ کاری کو چلانے کا وسیع تجربہ ہے اور کاروباری حلقوں میں ان کی بڑی شہرت ہے جبکہ انہوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے چیئرمین کی حیثیت سے تاجر برادری کی خدمت کی ہے۔


یو بی جی نے توقع ظاہر کی ہے کہ نوید قمر تجارت اور سرمایہ کاری میں انقلابی اقدامات لائیں گے، تجارتی اداروں کا اعتماد بحال کریں گے، تاجر برادری کو سہولت فراہم کریں گے، برآمدی سہولتوں میں اضافہ کریں گے، سرمایہ کاری کی پالیسیوں کی حوصلہ افزائی اور


آسانی کریں گے، بوگس تجارتی اداروں کو ختم کریں گے، ڈی جی ٹی او آفس کو منظم کریں گے اور اسے بہتر بنائیں گے۔یو بی جی رہنماﺅں نے تجویز پیش کی کہ نوید قمر وفاقی وزیر تجارت وسرمایہ کاری کی حثیت سے بیرون ممالک سفارتخانوں میں تعینات کمرشل قونصلرز کو


فعال کریں تاکہ بیرونی تجارت میں اضافہ ہوسکے اوربیرونی سرمایہ کار پاکستان کی جانب راغب ہوسکیں اس کے علاوہ وفاقی وزیرنوید قمرایکسپورٹ پراسیسنگ زونز پربھی خصوصی توجہ دیں۔
==========================================