اطہر اقبال کی کتاب ”ایک محاورہ ایک کہانی“ ”فرید پبلشرز“ نے شائع کردی

کراچی ( ) نامور مصنف اطہر اقبال کی بالخصوص بچوں کے لیے تحریر کی ہوئی کتاب ”ایک محاورہ ایک کہانی“ معروف اشاعتی ادارے ”فرید پبلشرز“ نے شائع کر دی ہے جس میں ایک سو ایک مقبولِ عام محاوروں


پر تصاویر کے ساتھ کہانیاں اس انداز میں تحریر کی گئی ہیں کہ بچوں کو محاورے کا استعمال اور اِن کے معنی آسانی کے ساتھ سمجھ آسکیں، ” ایک محاورہ ایک کہانی” 152 صفحات پر مشتمل ہے جِس کا سرِ ورق انتہائی دلکش اور خوبصورت فوم بائنڈنگ پر شائع کیا گیا ہے، کتاب کی قیمت 500 روپے ہے،


واضح رہے کہ اطہر اقبال کی اَب تک سات کتابیں شائع ہوکرمنظرعام پرآچکی ہیں، ان کی سب سے زیادہ مقبولِ عام کتاب ”ایک کہاوت ایک کہانی“ ہے جس نے بہت زیادہ شہرت پائی ہے، اس کتاب کوحکومتِ پاکستان کے ذیلی ادارے نیشنل بک فاؤنڈیشن نے انعام سے بھی نوازا ہے


جبکہ مذکورہ کتاب پاکستان کے مختلف شہروں کے اسکولوں سمیت دیارِ غیر کے اسکول میں بھی پڑھائی جاتی ہے، کتاب ”ایک کہاوت ایک کہانی“ کو فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز (FGEI)سمیت صوبائی حکومت کے محکمہ تعلیم نے بھی اسکولوں کی لائبریریوں کے لیے مفید قراردیا ہے،


اطہراقبال کویہ اعزازحاصل ہے کہ ان کی ایک کتاب ”مسافر حرم کا“ جوحج کے سفرنامے پر مشتمل ہے مدینہ منورہ کی لائبریری میں بھی رکھی گئی ہے،ان کی کتاب ”ایک کہاوت ایک کہانی“ نے جہاں بے پناہ مقبولیت حاصل کی وہیں


ان کی دیگر کتابیں ”ریڈیائی خاکے“، ”جھیل سیف الملوک تک“ اور ”سوات سواد“ بھی مقبولیت حاصل کرچکی ہیں، اطہر اقبال ان دنوں اپنی آنے والی تحقیقی کتاب ”سونے کی چڑیا کراچی“ کے موضوع پرکام کررہے ہیں۔

==========================================