قصور بھر کی سڑکوں پر مٹی و ریٹ سے لدے بغیر ترپال ٹریکٹر ٹرالے اور ڈمپر مافیا کا راج،گرمی میں دھول اڑاتے ٹریکٹر ٹرالے اور ڈمپرز شہریوں کیلئے عذاب سے کم نہیں جس سے ایک طرف ٹریفک متاثر جبکہ دوسری طرف شہر میں اڑتی ھوئی دھول مٹی سے شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور بھر کی سڑکوں پر مٹی و ریٹ سے لدے بغیر ترپال ٹریکٹر ٹرالے اور ڈمپر مافیا کا راج،گرمی میں دھول اڑاتے ٹریکٹر ٹرالے اور ڈمپرز شہریوں کیلئے عذاب سے کم نہیں جس سے ایک طرف ٹریفک متاثر جبکہ دوسری طرف شہر میں اڑتی ھوئی دھول مٹی سے شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ھونے لگے۔شہری تنظیموں کا اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔قصور شہر، راوئیونڈ روڈ،کوٹ رادھا کیشن روڑ

اور دیپالپور روڈ پر مٹی و ریٹ سے لدی بغیر ترپال ٹمبر ٹرک اور ٹرالیوں کا راج ہے جس کے باعث سڑکوں پر لوگوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے ایک تو سڑکیں انتہائی کم چوڑی ہیں دوسرا ٹرالی اور ڈمپر والے دوسرے لوگوں کو راستہ دینے کی زحمت ہی نہیں کرتے ترپال نا ڈالنے کی وجہ سے مٹی و ریت سڑکوں پر گرنے سے گزرنے والوں شہریوں کا سانس لینا دشوار، موٹر سائیکل وپیدل چلنا بھی مشکل ہو چکا جبکہ علاقہ مکینوں کے گھروں میں دھول مٹی، گردوغبار کی وجہ سے بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں سڑکوں پر سے آڑنے والی گردوغبار کی وجہ سے شہریوں بالخصوص مریضوں کے لیے سفر وبال جان بنتا جا رہا ہے جلدی امراض، آ نکھوں کی بیماریاں، دمہ، معدہ سمیت کئی امراض لاحق ہونے کا قوی اندیشہ ہو چکا ہے


قصور ضلع بھر میں اور خاص کر تحصیل قصور میں مٹی و ریٹ سے لدی بغیر ترپال ٹرالیوں اور ٹمبر ٹرک کا راج ہے جس کے باعث سڑکوں پر لوگوں کا گزرنا محال ہو چکا ہے ایک تو سڑکیں انتہائی کم چوڑی ہیں دوسرا ٹرالی والے اور ٹرک ٹبر دوسرے لوگوں کو راستہ دینے کی زحمت ہی نہیں کرتے ترپال نا ڈالنے کی وجہ سے مٹی و ریت سڑکوں پر گرنے سے گزرنے والوں کی آنکھوں میں پڑتی ہے جس کے باعث موٹر سائیکل سواروں کے ابتک کئی حادثات ہو چکے ہیں اس بابت ضلعی انتظامیہ کو شہریوں کی طرف سے آگاہ بھی کیا گیا ہے مگر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔شہری تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر قصور و کمشنر لاہور ڈویژن سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

================================