قونصل جنرل متحدہ عرب امارات کراچی کی وفد کے ہمراہ شیخ زید وومن اسپتال لاڑکانہ آمد، نئے عمارتی بلاک کا افتتاح کیا، شیخ زید بن سلطان النیہان کو پاکستان سے بے پناہ محبت تھی، صحت کے شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے


لاڑکانہ رپورٹ محمد عاشق پٹھان
========================
قونصل جنرل متحدہ عرب امارات کراچی کی وفد کے ہمراہ شیخ زید وومن اسپتال لاڑکانہ آمد، نئے عمارتی بلاک کا افتتاح کیا، شیخ زید بن سلطان النیہان کو پاکستان سے بے پناہ محبت تھی، صحت کے شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے، قونصل جنرل متحدہ عرب امارات بخیت عتیق الرومیسی کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق قونصل جنرل متحدہ عرب امارات بخیت عتیق الرومیسی اپنے وفد کے ہمراہ لاڑکانہ شیخ زید وومن اسپتال کا دورہ کیا

اس موقع پر قونصل جنرل نے یو اے ای کی جانب سے عطیہ کردہ نئے عمارتی بلاک کا افتتاح کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل متحدہ عرب امارات کا کہنا تھا کہ شیخ زید بن سلطان النھیان کو پاکستان سے بے حد محبت تھی متحدہ عرب امارات سندھ کے متعدد اسپتالوں کو انفراسٹرکچرل اور کنسٹرکشنل سپورٹ فراہم کر رہا ہے


جبکہ صحت کے شعبے میں اپنا تعاون جاری رکھیں گے جبکہ ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو اور میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالستار شیخ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے شکر گزار ہیں انھوں نے ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا ثبوت دیا ہے، شیخ زید وومن اسپتال کو بنے 48 سال مکمل ہوچکے ہیں اس دوران اسپتال میں دس ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے ہیں اور 90 ہزار سے زائد بچوں نے جنم لیا اسپتال 200 بستروں پر مشتمل ہے، جس کے 2 فنگشنل یونٹس اور روزانہ 3 سو سے زائد مریضوں کی او پی ڈی ہے مریضوں کے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اسپتال کو مزید ایکسٹینشن اور ایکویپمینٹ کی ضرورت ہے، سندھ حکومت بھی اسپتال کی مزید بہتری کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اس موقع پر اے ایم ایس شیخ زید وومن اسپتال ڈاکٹر شمع رضوی کا کہنا تھا کہ

شیخ زید وومن اسپتال سالانہ ہزاروں خواتین کو مفت طبی سہولیات فراہم کر رہا ہے، اسپتال آنے والی زیادہ تر خواتین کا تعلق دیہی علاقوں سے ہوتا ہے، بعض اوقات بہت پیچیدہ کیسز بھی سامنے آ جاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ حاملہ خواتین کی غفلت ہوتی ہے، زیادہ تر دیہی خواتین عطائی لیڈی ڈاکٹرز اور دائیوں کے پاس جاتی ہیں جہاں سے زیادہ تر کسیز بگڑ جاتے ہیں اور پھر انہیں شیخ زید وومن اسپتال کی ایمرجنسی میں بھیج دیا جاتا ہے، تاہم ڈاکٹرز دن رات اسپتال میں ہر آنے


والی خاتون کے لیے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کا بھی ڈاکٹرز کو ہر ممکن تعاون حاصل ہے، لیکن اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ صحت کے شعبے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے افتتاحی تقریب میں کمشنر لاڑکانہ اسسٹنٹ کمشنر، میڈیکل سپریٹنڈنٹ، ڈی جی ہیلتھ، رجسٹرار جامعہ بے نظیر بھٹو اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
===================================