قصور لاکھوں روپیہ روزانہ ٹول ٹیکس اکھٹا کرنے والے لاہور قصور فیروز پور روڈ پر بنے گڑھے بجری تارکول کی بجائے مٹی سے پر کئے جانے لگے،دھول مٹی سے شہری سخت پریشان،عوامی حلقوں کااعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور لاکھوں روپیہ روزانہ ٹول ٹیکس اکھٹا کرنے والے لاہور قصور فیروز پور روڈ پر بنے گڑھے بجری تارکول کی بجائے مٹی سے پر کئے جانے لگے،دھول مٹی سے شہری سخت پریشان،عوامی حلقوں کااعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق لاکھوں روپیہ روزانہ ٹول ٹیکس اکھٹا کرنے والی لاہور قصور فیروز پور روڈ منی موٹروے پر بنے بڑے بڑے گڑھے بجری و تارکول کی بجائے مٹی سے پر کئے جانے لگے ہیں جس کے باعث دھول مٹی اڑنے سے لوگ پریشان ہو گئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک سے روزانہ لاکھوں روپیہ اکھٹا کیا جاتا ہے مگر پھر بھی اس سڑک پر عرصہ دراز سے کوئی پیسہ نہیں لگایا گیا اگر سرکار نے اس سڑک کو مرمت نہیں کرنا تو کم از کم ٹول پلازہ فیس ہی نا لے اس روڈ کی حالت عام لوکل روڈز سے بھی بدتر ہے مگر ٹول پلازہ فیس سے لاکھوں روپیہ روزانہ اکھٹا کیا جاتا ہے پھر بھی سڑک کی حالت انتہائی خراب ہے جو کہ محکمہ شاہرات،ضلعی و صوبائی انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے

=======================================

قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور پولیس کی شاندار کارکردگی،ماہ مارچ کے دوران ڈکیتی معہ قتل سمیت152 سے زائدسنگین وارداتوں میں ملوث21خطرناک ڈکیت گینگ کے 68 ارکان سمیت689جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے75لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ،بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورمحمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پولیس نے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیے، ضلع کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم مقامات پر سپیشل ناکہ جات لگائے گئے،سول پارچات میں اہلکاروں نے ڈکوئے آپریشن کیے، اہلکاروں نے رکشوں اورپرائیویٹ موٹرسائیکل پر سوار ہو کرڈیوٹی سر انجام دی،ناکہ بندی اورگشت کے دوران آئی ٹی گیجٹس کو استعمال کیا گیاجس کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنانا تھا۔پولیس کی مسلسل محنت کے نتیجہ میں پولیس نے ماہ مارچ کے دوران بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ سمیت21گینگز کے68ارکان کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے75لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور مختلف قسم کا جدید ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔دوران تفتیش ملزمان نے ضلع قصور میں 152سے زائد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف خصوصی مہم کے دوران205 ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے08کلاشنکوف،08رائفل،14بندوق،168پسٹل، 05 کاربین اور14میگزین برآمد کرکے مقدمات درج کیے، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 102بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 43کلوگرام چرس،5 کلوگرام ہیروئن،1025لیٹر دیسی شراب، 40لیٹر لاہن اورایک چالو بھٹی برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے، ماہ مارچ کے دوران05قمار بازی کے اڈوں پر ریڈز کیے گئے22ملزمان کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی80ہزار روپے کی رقم برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے،ایمپلی فائر ایکٹ کے 19مقدمات جبکہ پتنگ بازی کے بھی متعدد مقدمات درج کیے گئے۔ ڈی پی اوقصور نے کہا قصور پولیس کا ہر ایک جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہے، باقی ماندہ ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے سپیشل ٹیمیں کام کررہی ہیں جنہیں بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور ڈی پی اوقصورمحمد صہیب اشرف نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور مساجد،امام بارگاہوں ودیگر دینی عبادت گاہوں کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جس کے مطابق ضلع قصور میں تمام مسالک کی عبادت گاہوں پر1200سے زائدپولیس افسران و جوان، پولیس قومی رضاکار اور وولنٹیئر ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ضلع بھر کی تما م بڑی مساجدپر نماز تراویح کے اوقات میں پولیس کی نفری تعینا ت کردی گئی ہے اس کے علاوہ تمام حساس عبادت گاہوں پر روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے۔ نماز تراویح اور سحری کے اوقات میں محافظ فورس کے جوان بھی گشت کریں گے۔ اس سلسلہ میں تمام ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں کہ وہ اپنے علاقہ میں سکیورٹی کے انتظامات کو ہر صورت یقینی بنائیں گے تمام مساجد کے امام مسجدوں اورعلماء کرام کے ساتھ میٹنگز ہو چکی ہیں اور انھیں ہدایات بھی دے دی گئی ہیں کہ وہ ماہ صیام کے دوران اتحا د بین المسلمین کا درس دیں۔ فرقہ وا ریت کو ہو ا نہ دی جا ئے اور کو ئی مذہبی منا فرت پھیلا نے والی تقاریر نہ کریں، لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی ہرگز نہیں کی جائے گی خلاف ورزی پر قصور وار کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع قصورمیں مختلف مقامات پر 12 رمضان بازار لگائے جا رہے ہیں جن کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے ضلعی پولیس کی بھاری نفری کیساتھ ساتھ ایلیٹ کی سپیشل ٹیمیں،محافظ فورس اورٹریفک پولیس کی زیادہ سے زیادہ نفری تعینا ت کی گئی ہے۔ سکیورٹی کے پیش نظر رمضان بازاروں کے ساتھ ہی مناسب جگہ پر پارکنگ کا بندوبست کیا گیا ہے۔رمضان المبارک کے دوران ڈی سی او اور ڈی پی او آفس میں کنڑول روم قائم کیے گئے ہیں تا کہ ایمرجنسی کی صورت میں مناسب کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام انٹری /ایگزٹ مقامات پر ناکہ جات لگائے گئے ہیں۔ تمام پولیس افسران کے تبادلوں اور چھٹیوں پر پابندی عائد کرد ی گئی ہے اور چھٹی پر ملازمین کو واپس اپنے اپنے سٹیشن پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے. ماہ مارچ کے دوران ڈکیتی معہ قتل سمیت152 سے زائدسنگین وارداتوں میں ملوث21خطرناک ڈکیت گینگ کے68ارکان سمیت689جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے75لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ،بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ قصور پولیس

Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیتتین مسلح ملزمان کوگرفتار کرلیاجبکہ دوملزمان فرار ہونے میں کامیاب۔سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت تین مسلح ملزمان کوگرفتار کرلیاجبکہ دو ملزمان موقع سے فرا رہوگئے۔،ملزمان نواحی گاؤں مرالی کے ایک قبرستان میں گھات لگا کر ڈکیتی واردت کی نیت سے موجود تھے،دوران کاروائی ملزمان سے ناجائز لوڈڈ اسلحہ،دولاکھ روپے نقدی،تین عدد موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد،پکڑے گئے ملزمان میں جمیل مسیح مصنف اور ذیشان وغیرہ شامل ہیں۔پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن مصروف کاروائی ہے۔
Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور مین رائیونڈ روڈ گھنئییکی پھاٹک کے قریب بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا،جائے وقوعہ سے ڈرائیور فرار،ریسکیو1122۔مین رائیونڈ روڈ گھنئییکی پھاٹک کے قریب بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا،جائے وقوعہ سے ڈرائیور فرار۔افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ریاض نامی نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ بس ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ریسکیو 1122 اہلکاروں نے ڈیڈ باڈی ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی۔پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن مصروف کاروائی ہے۔

Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصور کے نواحی علاقے بٹوں والا کھوہ میں لڑائی جھگڑے کی ایک واردات میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا،ریسکیو1122کی ٹیم کی بروقت موقع پر پہنچ کر کاروائی۔عبدالغفور اپنے ساتھی فیاض کے ساتھ نشاط بیگم کا رقبہ خریدنے کے لیے آئے جب ہمے وال سے واپس آرہے تھے تو بٹوں والے ٹیوب ویل سے ملزمان بوٹا وغیرہ آئے اور لڑائی جھگڑے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں فیاض موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ عبدالغفور کی ٹانگ پر فائر لگا جس سے وہ زخمی ہوگیا واقع کی اطلاع پاکر ریسکیو1122کی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو طبی امداد کے بعد علاج کے لیے آر ایچ سی کھڈیاں منتقل کردیا گیا۔پولیس تھانہ کھڈیاں مصروف کاروائی ہے۔
Mian.khalil Siddiq Arain Kasur City Reporter: قصور (بیورو رپورٹ میاں خلیل صدیق آراٸیں)
قصوراور نواح میں راہزنی کی چار مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات،نقدی،موبائل فون و دیگر سامان چھین لیا۔رفیق نے پولیس تھانہ صدر پھولنگر میں اطلاع دی ہے کہ نجی پیپر مل کے قریب دوکس مسلح آئے اور کنپٹی پر گن تان کر زبردستی تین عدد سونے کی چوڑیا ں اور ایک عدد چین جوکہ کل مالیت تقریباًچارلاکھ روپے کے ہیں لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ محمدیحیٰ نے پولیس تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروایاہے کہ میں اپنے گاؤں جارہا تھاکہ جوڑا کے قریب دوکس مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر زبردستی نقدی 65ہزارروپے اور ایک عدد موبائل فون چھین لیا ہے۔صغیر نے پولیس تھانہ صدر میں اطلاع دی ہے کہ صدر دیوان روڈ کے قریب دو کس نامعلوم نے گن پوائینٹ پر بندی بنا کر 70ہزار ورپے نقدی چھین لی ہے۔جماعت پورہ کے رہائشی نے پولیس تھانہ بی ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں نجی بینک سے رقم نکلوا کر گھر کو جارہا تھاکہ شاہ جماعت کے قریب دوکس نے اسلحہ سر پر تان کر میراپرس جس میں نقدی رقم موجود تھی اور میرا شناختی کارڈ چھین لیا ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔
=============================