پیر پگارا سے قربت رکھنے والے بقا اللہ انڑ پر حکومت سندھ کا بھرپور اعتماد ۔قائم مقام چیف سیکرٹری مقرر ہوتے ہی بھٹو ڈے پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ ساڑھے تین سال تک اس عہدے پر فائز رہنے کے بعد 31 مارچ کو ریٹائر ہو گئے وفاقی حکومت نے فوری طور پر ان کی جگہ کسی افسر کو چیف سیکریٹری سندھ تعینات نہیں کیا جس کی وجہ سے صوبائی حکومت نے گریڈ 21 سے تعلق رکھنے والے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بقا اللہ آنر کو قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ تعینات کردیا ۔ نظریاتی طور پر حروں کے روحانی پیشوا – حر جماعت کے سربراہ یہ غیرت سے قربت رکھنے سینئر سرکاری افسر بقا اللہ انڑ پرپیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور چیف سیکرٹری تعینات ہوتے ہی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کے اعلان کا نوٹیفکیشن چیف سیکٹری کی منظوری سے جاری کیا گیا ۔ذاتی طور پر بقا اللہ انڑ ایک دھیمے مزاج کے خوش گفتار اور ملنسار انسان ہیں سادگی اور انکساری ان کی خصوصیات میں نمایاں ہیں وہ مختلف اہم محکموں اور عہدوں پر خوش اسلوبی سے فرائض انجام دے چکے ہیں انہیں قائم مقام چیف سیکٹری بننے پر سندھ بھر سے مبارکباد وصول ہورہی ہیں ان کی تعیناتی پر سرکاری حلقوں میں بھی عمومی طور پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا گیا ہے سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک سینئر افسر کو قائم مقام چیف سیکریٹری بننے پر سندھ بھر کے افسران اور ملازمین بھی خوش ہیں امید ہے کہ جب تک وفاقی حکومت مستقل چیف سیکریٹری کا فیصلہ نہیں کرتی اس وقت تک بقا اللہ انڑ سینئر ترین افسر ہونے کی حیثیت سے بطور قائم مقام چیف سیکریٹری خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دیں گے کیونکہ وہ سندھ کے تمام مسائل اور اہم معاملہ سے بخوبی واقفیت رکھتے ہیں اور سرکاری افسران اور ملازمین کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں ۔اس دوران ان سے اچھے اقدامات کی توقع کی جاسکتی ہے ۔ان کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے وہ نا انصافیوں کا ازالہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔دوسری طرف سے سبکدوش ہونے والے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے ریٹائرمنٹ کا آخری دن بھی نہایت مصروف گزارہ


ممتاز شاہ نے دوران چیف سیکرٹری سب سے زیادہ افسران کو ترقیاں دیں۔ انہوں نے 8؍ ہزار سے زائد فوتی کوٹہ کے کیسزز کو نمٹا کر مرحومین کے بچوں کو ملازمتیں دیں اس کے علاوہ کوڈ 19سے بچاؤ کیلئے احسن اقدامات کیے۔ ممتاز شاہ اس وقت سندھ کے صوبائی اسکاؤٹ کمشنر بھی ہیں انھوں نے جمعرات کو اپنی ملازمت کا آخری دن خصوصی بچوں کے ساتھ گزارا۔ چیف سیکرٹری سندھ نے گلشن اقبال میں قائم خصوصی بچوں کے اسکول کا دورہ کیا جہاں خصوصی بچوں نے ٹیبلوز پیش کئے۔ سید ممتاز علی شاہ نے بچوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کئے۔ اس دوران خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ میرا ان خصوصی بچوں سے بہت پیار کا رشتہ ہے اور یہ بچے اللہ کی طرف سے بھیجے ہوئے فرشتے ہیں۔ اس قبل چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے عبدالله شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ کی۔ بعد ازاں چیف سیکرٹری سندھ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ سید ممتاز علی شاہ نے ملکی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔ کمشنر کراچی محمد اقبال میمن اور سیکرٹری اطلاعات عبدالرشید سولنگی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف سیکرٹری سندھ نے سندھ سیکرٹریٹ کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور افسران اور ملازمین سے ملاقات کی اس دوران انہوں نے عام لوگوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو ہدایات بھی جاری کی۔ چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے صوبائی محتسب برائے انسداد ہراسانی کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے صوبائی محتسب برائے انسداد ہراسانی کی کارکردگی کو سراہا۔
================================