غلطی یا سازش ؟


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون آصفہ بھٹو سے جاٹکرایا، آصفہ بھٹو بلاول بھٹو کے ساتھ ٹرک پر موجود تھیں۔

کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو سے کیمرے کے ڈرون ٹکرا نے کا واقعہ پنجاب کے شہر خانیوال میں پیش آیا۔

ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے، بلاول بھٹو کی سیکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنی اجرک اتار کر اپنی بہن کے زخم پر رکھی

=========================
ڈرون ٹکرانے کے بعد بلاول بھٹو زرادری اور ان کا سٹاف آصفہ بھٹو کو کنٹینر کے اندر لے گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
واقعے کے بعد بلاول بھٹو زرداری کے سکیورٹی سٹاف نے ڈرون آپریٹر کو تحویل میں لے لیا۔
بعد میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کہ آصفہ کو ڈرون غلطی سے لگا یا جان بوجھ کر ٹکرایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ انہیں ٹانکے لگیں گے تاہم آصفہ نے کہا کہ مجھے پٹی کردیں میں اوپر جاؤں گی، شہید بی بی کی بیٹی تو بہت بہادر ہے۔‘
یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 27 فروری سے تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف کراچی سے لانگ مارچ شروع کررکھا ہے۔
اپنے احتجاج کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررکھا ہے۔
پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ 8 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا جہاں بلاول بھٹو زرداری عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل بیان کریں گے۔

https://www.urdunews.com/node/649906
=====================


====================================


==========

=================================

===============================

==============================

=================================

==========================