شاہد کپور کی بہن رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی بہن ثنا کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

گزشتہ برس سے شروع ہونے والا شادیوں کا سیزن ابھی تک ختم نہیں ہوا ہے، جہاں بالی ووڈ کی معروف شخصیات اپنی نئی ازدواجی زندگیوں کا آغاز کررہی ہیں تو وہیں بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی بہن بھی پیچھے نہ رہیں۔

بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کی بہن ثنا کپور گزشتہ روز اداکار و ہدایتکار میانک پاہوا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

ثنا کپور نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی شادی کی تقریب کی کچھ دلکش تصویریں شیئر کیں۔
شاہد کپور کی بہن نے جیسے ہی انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویریں اپ لوڈ کیں تو ہر طرف سے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

تصاویر میں، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ جوڑا اپنی زندگی کے خاص دن پر کتنا خوش نظر آیا، دونوں ایک دوسرے کو محبت اور خوشی سے دیکھ رہے ہیں۔
ثنا کپور پیسٹل نیلے رنگ کے لہنگے میں ہلکے میک اپ کے ساتھ خوبصورت نظر آئیں جبکہ اُن کے شوہر نے بھورے رنگ کا لباس زیب تن کیا۔