باکسر محمد وسیم نے شاہد آفریدی سے کیا درخواست کی؟

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی سے فائٹ میں شرکت کرنے کی درخواست کردی۔

شاہد آفریدی کے ٹوئٹ کے جواب میں محمد وسیم کا کہنا تھا کہ میں ان دنوں 19 مارچ کو ہونے والی اپنی فائٹ کے لیے ٹریننگ کر رہا ہوں،آپ اگر اپنے قیمتی وقت میں سے میرے لیے تھوڑا وقت نکالیں اور میری فائٹ میں شرکت کریں تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔
خیال رہے کہ 34 سالہ باکسر محمد وسیم 19 مارچ کو دبئی میں اپنی ٹائٹل فائٹ میں انٹرنیشنل باکسنگ فیڈریشن میں ناقابل شکست فلائی ویٹ ورلڈ چیمپئن سنی ایڈورڈز کا مقابلہ کریں گے۔

محمد وسیم تاریخی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔