پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز ۔پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز ۔پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔ پاکستانی کپتان اور دنیا کے بہترین بلے باز بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پریکٹس شروع کردی ۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے تمام کھلاڑی اس ٹیسٹ کے لیے انتہائی پر جوش ہیں ۔چوبیس سال کے طویل عرصے بعد پاکستان کی سرزمین پر آسٹریلین کھلاڑی اپنے کھیل کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہیں اور پاکستانی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے کے لئے بے قرار ۔ شائقین کرکٹ کا انتظار بس ختم ہونے والا ہے چار مارچ کو پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا پہلے ٹیسٹ راولپنڈی میں اس کے بعد لاہور اور کراچی میں میچز ہوں گے ۔