لاہور کی جیت پر شعیب ملک کا بھی پیغام سامنے آگیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان شعیب ملک نے بھی لاہور قلندرز کو مبارکباد دے دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں شعیب ملک نے کہا کہ’لاہور! لاہور اے، لاہور! لاہور اے۔‘
شعیب ملک نے کہا کہ ’جنے لاہور نہیں ویکھیا او جمیا ہی نہیں۔‘

اُنہوں نے قلندرز کی شاندار فتح پر لاہور کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ لاہوریوں! مبارک ہو۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں ایونٹ کی فیورٹ اور دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کو شکست دے کر لاہور قلندرز پہلی بار چیمپئن بن گئی۔