راشد خان نے لاہور قلندرز کی جیت پر کیا کہا؟

افغانستان کےکرکٹر راشد خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے فائنل کا فیصلہ آنے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے پیغام میں راشد خان نے کہا کہ لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کا چیمپئن بننے پر تمام شائقین کو بہت بہت مبار ک ہو۔

راشد خان نے اپنے پیغام میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل کا فائنل جیتنے پر مبارک باد دی۔
خیال رہے کہ راشد خان نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی تھی۔