ملتان کے عمران طاہر اور لاہور کے محمد حفیظ کے درمیان دلچسپ مقابلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے فائنل میں ملتان سلطانز کے اسپنر عمران طاہر اور لاہور قلندرز کے محمد حفیظ کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

پہلے عمران طاہر کی محمد حفیظ کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد ہوئی تو اگلی گیند پر کیچ آوٹ کی اپیل سامنے آگئی۔

اپنے خلاف لگاتار دواپیل سامنے آنے پر محمد حفیظ کریز سے نکل آئے اور پھر عمران طاہر سے دلچسپ مکالمہ اور پھر ایک ہلکا پھلکا مقابلہ ہوا۔

محمد حفیظ اور عمران طاہر کے انداز اوردونوں کھلاڑیوں کو ہنستے دیکھ کر شائقین کرکٹ خوب لطف اندوز ہوئے۔

لاہور قلندر ز کی طرف محمد حفیظ نے مشکل وقت میں ذمے دارانہ اننگز کھیلی، انہوں نے 9 چوکے اور ایک چھکا لگایا اور ٹیم کے اسکور میں 69 رنز کا اضافہ کیا۔