ڈیوڈ ویسا کی آخری اوور میں دھواں دھار بیٹنگ

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈ ڈیوڈ ویسا نے آخری اوورز میں دھواں دھار بیٹنگ کی۔

پی ایس ایل 7 کے فائنل میں ملتان سلطانز کے خلاف ڈیوڈ ویسا نے شائقین کو ایلی مینٹر 2 کی یاد دلادی۔

انہوں نے صرف 8 گیندوں پر 28 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔

ڈیوڈ ویسا نے اس دوران 1 چوکا اور 3 بلند و بالا چھکے لگائے اور ٹیم کی قابل دفاع 181 رنز کے ہدف تک رسائی ممکن بنائی۔

پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کی طرف سے 13 میچز کھیلنے والے ڈیوڈ ویسا نے 168رنز رنز بنائے، ان کا ہائی اسکور 31 رنز تھا۔

لاہور قلندرز کی طرف آل راونڈر نے 12 چھکے اور 8 چوکے لگائے اور وہ ایک بار صفر پر بھی پویلین لوٹے۔
انہوں نے گزشتہ روز جیو نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ فائنل میں بھی وہی کارکردگی دکھائیں گے، جو ایلیمنیٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف دکھائی تھی۔