راشد خان فائنل میں لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے، ذرائع

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن سیون میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے افغان اسپنر راشد خان فائنل کھیلنے واپس آرہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ 27 فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے میچ کے لیے راشد خان دستیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ راشد خان بنگلادیش کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے پی ایس ایل ادھورا چھوڑ گئے تھے۔

راشد خان کے متبادل کے طور پر آسٹریلوی اسپنر فواد احمد نے لاہور قلندرز کو جوائن کیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کے لیگ اسپنر راشد خان پی ایس ایل کے رواں سیزن میں 8 میچز میں 11 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔