قلندرز فائنل کی آخری گیند تک لڑیں گے: ثمین رانا

پاکستان سُپر لیگ کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم لاہور قلندرز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او ) ثمین رانا نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے کھلاڑی فائنل کی آخری گیند تک لڑیں گے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں ثمین رانا نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل میں بھی فینز کو مایوس نہیں کرے گی۔

ثمین رانا نے کہا کہ کھلاڑیوں پر فخر ہے کہ انہوں نے لاہور کو ہی نہیں پورے پاکستان کو خوشیاں دیں، ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، لاہور قلندرز لاہوریوں کو خوشیاں دے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ویژن پر یقین رکھا اور اس میں کامیاب ہو رہے ہیں، نوجوان کرکٹرز پر توجہ دی وہی ہمارے یقین کو کامیاب کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی انرجی اور صلاحیتیوں نے ٹیم کو اٹھا کر رکھا ہے جبکہ ہر کھلاڑی نے زمہ داری لی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔

ثمین رانا نے کہا کہ ہیڈ کوچ عاقب جاوید آئسولیشن میں ہیں، عاقب جاوید پلے آف کے دونوں میچز میں نہیں تھے فائنل میں بھی مشکل دستیاب ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ عاقب جاوید کی کمی محسوس ہوئی لیکن کھلاڑیوں کے ٹیم ورک نے مایوس نہیں کیا، عاقب جاوید پہلے سے بہتر ہیں جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔