: ڈاکٹر نوشین کیس میں تحقیقات کے لیے ایس ایس پی نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی


لاڑکانہ۔ عاشق پٹھان : ڈاکٹر نوشین

کیس میں تحقیقات کے لیے ایس ایس پی نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی

انسپیکٹر میراں خان درانی کی قیادت میں 7 رکنی جوائنٹ ٹیم رحمت پور تھانہ کے ایس ایچ او غلام مصطفی میرانی اور ایس ایچ او مارکیٹ سرتاج جاگیرانی شامل

ٹریفک سارجنٹ وحید ابڑو، آئی ٹی انچارج اے ایس آئی شبیر میرانی، سول لائین اور رحمت پور تھانوں کے ہیڈ محرر غلام حیدر کاندھڑو اور ذوالفقار چانڈیو بھی ٹیم میں شامل ہیں

جوائنٹ ٹیم کی سپر وژن ایس ایس پی لاڑکانہ خود کریں گے

ٹیم ڈاکٹر نوشین کیس کے فیکٹس، شواہد ریکارڈ پر لانے کے علاوہ محرکات سامنے لانے کے لیے یومیہ بنیادوں پر کام کر کے ایس ایس پی کو رپورٹ پیش کرے گی