معروف سرجن و ممتاز شاعر ڈاکٹر اورنگ زیب رہبر کے پہلے شعری مجموعہ أنکھوں میں نمی رکھنا کی تقریب رونمائی جمعرات 17 فروری 2022 کو جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز کراچی میں منعقد ہوئی۔


معروف سرجن و ممتاز شاعر ڈاکٹر اورنگ زیب رہبر کے پہلے شعری مجموعہ أنکھوں میں نمی رکھنا کی تقریب رونمائی جمعرات 17 فروری 2022 کو جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کی۔ مہمان خصوصی ممتاز شاعر، ادیب و نقاد اکرم کنجاہی تھے۔ مقررین میں ممتاز شاعر سلمان صدیقی، پروفیسر سلیم مغل، حامد الاسلام خان، خالد میر، ڈاکٹر ظفر اقبال چوہدری، اختر سعیدی اور جہانگیر خان شامل تھے۔ معروف اینکر و ادبی شخصیت شکیل خان نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ابتدائی کلمات سکریٹری جمعیت الفلاح قمر محمد خان اور کلمات تشکر قیصر خان صدر جمعیت الفلاح نے ادا کیۓ ۔ تقریب میں صاحب کتاب ڈاکٹر اورنگ زیب رہبر نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا۔

ممتاز شاعر نظر فاطمی اور مصعب جمیل نے ہدیۀ نعت پیش کرنے اور اقبال احمد یوسف نے تلاوت قران پاک کی سعادت حاصل کی۔ تقر یب میں معروف علمی، ادبی، سماجی اور سیاسی شخصیات طارق جمیل بھولا والا، ڈاکٹر نثار احمد نثار، حنیف عابد، نور الدین نور، سید شائق شہاب، محمد یونس بارائی، مظفر اعجاز، عطا محمد تبسم، راجہ عارف سلطان، کمال فاروقی، فہیم برنی، راشد عزیز، فرحت اللہ قریشی، قیصر جمیل ایڈوکیٹ، پروفیسر سید مظہر حسین، نصراللہ چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق، قاسم جمال اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کی تصویری جھلکیاں پیش خدمت ہیں۔