چانڈکا میڈیکل کالیج ہاسٹل سے ڈاکٹر نوشین کی پھندہ لگی لاش ملنے کی عدالتی تحقیقات کا معاملہ

لاڑکانہ۔ محمد عاشق پٹھان
=======================

طالبہ نوشین کاظمی جوڈیشل انکوائری کے سلسلے میں سکستھ ایڈیشنل سیشن جج سہیل پرویز قریشی کی سربراہی میں عدالتی تحقیقات جاری ہیں اس سلسلے میں آج چانڈکا میڈیکل کالیج کے رجسٹرار سید قرارو شاہ، سیکیورٹی آفیسر سلطان بھٹو، ہاسٹل کلرک اور دیگر متعلقہ افراد ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے یونیورسٹی کے

عملداروں نے متعلقہ ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا


جبکہ تحقیقاتی جج نے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے نوشین کاظمی ہلاکت معاملے پر بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ بھی 23 فروری تک طلب کر رکھی ہے، تاہم لاڑکانہ پولیس کو جامع بینظیر بھٹو سے موصول فہرست کے مطابق 60 سے زائد افراد کے ڈی این اے سیمپلز کل لیے جائیں گے۔