اک کشمیر لائیرز فورم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی قصور میں بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا مقابلہ کرنے والی لڑکی مسکان کے حق میں ریلی نکالی گئی


قصور(میاں خلیل صدیق آرائیں سے)اک کشمیر لائیرز فورم کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی قصور میں بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا مقابلہ کرنے والی لڑکی مسکان کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں وکلا برادری نے مسکان کی حمایت کا اعلان کیا اور انڈیا مردہ باد ہندو مردہ باد اور اسلام زندہ باد کے نعرے لگائیریلی سے مہر ندیم ایڈووکیٹ،ظفرشیخ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام ہمیں حجاب کا حکم دیتا ہے ہماری بہن مسکان نے بڑی جرات کا مظاہرہ کیا اور ہندو انتہا پسندوں کے سامنے اللہ اکبر کے نعرے لگائے ہم اپنی مسلمان بہن کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور انڈیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے۔