ضیاء الحق کی آمریت میں طلبہ یونین پر لگائی گئی پابندی ختم ہونے پر طلبہ نے سکھ کا سانس لیا ہے

میرپورخاص == تحسین احمد خان === پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ڈویژن میرپورخاص کے ڈویژنل جنرل سیکریٹری ساجد لاشاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضیاء الحق کی آمریت میں طلبہ یونین پر لگائی گئی پابندی ختم ہونے پر طلبہ نے سکھ کا سانس لیا ہے سندھ پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی تاریخی جدوجہد کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ اسمبلی میں بل پاس کر کے 38 سال بعد طلبہ یونین کو بحال کیا سندھ حکومت کی جانب سے پاس کیے گئے بل کے بعد شاگردوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے طلبہ یونین کی بحالی سے آئے روز طالبات کے ساتھ حراسمنٹ کے بڑھتے ہوئے واقعات اور شاگردوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہوگا سپاف ایک ایک طلبہ و طالبات کے ساتھ کھڑی ہوگی٭٭