لاڑکانہ چانڈکا میڈیکل کالیج کی طالبہ نوشین کاظمی معاملے کی جوڈیشل انکوائری کے آغاز ہونے نوٹسز جاری کردیئے گئے

لاڑکانہ محمد عاشق پٹھان
==================

لاڑکانہ کے 6th ایڈیشنل سیشن جج سہیل پرویز قریشی کی جانب سے نوشین کاظمی ہلاکت معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا آغاز کردیا گیا تمام فریقین کو 16 فروری کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے جبکہ جامع بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے صرف پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالیج پروفیسر گلزار شیخ اور ہاسٹل ڈپٹی پرووسٹ ڈاکٹر لبنا کو 16 فروری کو بیانات قلمبند کروانے کے لیے نوٹس جاری کیے گئے ہیں دوسری جانب جامع بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسیئیشن کے صدر ڈاکٹر فہد جبران سیال کیجانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر اور نوشین کاظمی کی ڈی این اے رپورٹ سے منسلق تمام افراد کو بھی جوڈیشل انکوائری کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔